سعودی وزارت خارجہ نے جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے اعلان اور غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے "فلسطینی قومی کمیٹی" کی تشکیل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یہ کمیٹی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2803 کے تحت ایک عبوری اور عارضی ادارے کے طور پر قائم کی گئی ہے۔ سعودی عرب نے کہا مملکت ہر اس کوشش کی حمایت کرتی ہے جو استحکام کو فروغ دے اور جامع سیاسی حل کے لیے حالات سازگار بنائے۔
سعودی عرب نے غزہ میں جنگ رکوانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں، اسرائیلی فوج کے انخلاء کے حوالے سے ان کے عزم، مغربی کنارے کے کسی بھی حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے روکنے اور پائیدار امن کی جانب پیش رفت کی بھی تعریف کی۔ سعودی وزارت خارجہ نے قطر، مصر اور ترکیہ کے ثالثوں کی سفارتی راستے کی حمایت میں کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔
فلسطینی قومی کمیٹی کی حمایت
وزارت خارجہ نے فلسطینی عبوری قومی کمیٹی کے کام کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے روزمرہ کے معاملات سنبھالنے کے قابل ہو سکے اور مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان ادارہ جاتی اور جغرافیائی تعلق کو برقرار رکھا جا سکے۔ وزارت نے پٹی کو الگ کرنے یا تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کیا۔ وزارت نے فائر بندی کو مستحکم کرنے، تمام خلاف ورزیوں کو روکنے، پٹی میں انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ غزہ کے مختلف علاقوں میں ابتدائی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
فلسطینی اتھارٹی کی ذمہ داریوں کی بحالی پر زور
سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی قومی اتھارٹی کی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے واپسی کی راہ ہموار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ غزہ اور مغربی کنارے کے تمام فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہو سکے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں، عرب امن اقدام اور دو ریاستی حل کے اصول کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کا وجود عمل میں آ سکے۔
-
سعودی عرب ، قطر اور اومان، ایران پر ممکنہ امریکی حملہ رکوانے میں کامیاب
ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی صورت میں پورا خطہ شدید دھچکوں کی لپیٹ میں آجائے گا۔ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب ... موسم الشبط شدید سردی کی لہر لے کر آ گیا
سعودی عرب میں آج سے موسم سرما کا ایک نیا اور زیادہ سرد مرحلہ شروع ہو رہا ہے، جسے ...
مشرق وسطی -
سعودی وزیر خارجہ کی عمانی اور قطری ہم منصب کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بات چیت
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے دو علاحدہ ٹیلی فون ...
مشرق وسطی