ایک اسرائیلی عہدیدار نے اتوار کے روز لبنان میں کیے گئے حملوں میں قدس فورس کے 7 سینیئر کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
مذکورہ عہدیدار نے امریکی نیوز چینل "فاکس نیوز" کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ لبنان میں کارروائی کے دوران قدس فورس کے زیر استعمال 20 میں سے 17 مال بردار طیارے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ قدس فورس ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک خصوصی دستہ ہے جو ایرانی سرحدوں سے باہر عسکری اور انٹیلی جنس آپریشنز کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔
قدس فورس کو پاسداران انقلاب کا بیرونی ونگ تصور کیا جاتا ہے جو مختلف ممالک میں ایران نواز غیر سرکاری گروپوں کی معاونت کرتا ہے جن میں لبنان میں حزب اللہ، فلسطین میں حماس اور جہاد اسلامی اور یمن میں حوثی و دیگر گروپ شامل ہیں۔
-
فرانس اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی مذکرات کی سہولت کاری کے لیے تیار ہے: میکرون
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ہفتے کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ فرانس ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج سے ’براہِ راست جھڑپیں‘ ہوئیں
لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ نے کہا کہ اس کی ہفتے کے اواخر میں جنوبی لبنان کے قصبہ ...
مشرق وسطی -
لبنان میں جنگ روکنے کا کوئی فرانسیسی منصوبہ نہیں: فرانس
فرانس کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ لبنان میں اسرائیلی افواج اور حزب اللہ ...
مشرق وسطی