اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے لبنان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون کرے اور مشترکہ کوششیں بروئے کار لائے۔ یہ مطالبہ واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے متوقع مذاکرات سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔
ساعر نے اسرائیل کے قیام کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر آج بدھ کے روز سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کل واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہ راست مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے، میں لبنانی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس دہشت گرد ریاست کے خلاف تعاون کرے جو حزب اللہ نے آپ کی سرزمین پر قائم کر رکھی ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ تعاون ہماری نسبت آپ کی جانب سے زیادہ مطلوب ہے۔ اس کے لیے اخلاقی وضاحت اور خطرہ مول لینے کی ہمت درکار ہے، لیکن آپ کے اور ہمارے لیے امن کے مستقبل کی ضمانت دینے کا اس کے علاوہ کوئی حقیقی متبادل موجود نہیں ہے"۔
لبنان واشنگٹن میں اسرائیلی فریق کے ساتھ جمعرات کو ہونے والے متوقع مذاکرات کے دوران جنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ بات ایک سرکاری ذریعے نے بدھ کے روز خبر رساں ایجنسی "فرانس پریس" کو بتائی۔
ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "لبنان جنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع اور ان علاقوں میں جہاں اسرائیلی فوج موجود ہے، وہاں اسرائیلی دھماکوں اور تباہی کی کارروائیوں کو روکنے اور جنگ بندی کی پاسداری کا مطالبہ کرے گا"۔
یہ جنگ بندی گذشتہ جمعے سے دس روز کے لیے نافذ ہوئی تھی، جو واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد عمل میں آئی۔ یہ کئی دہائیوں میں دونوں ممالک کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔
دوسری جانب لبنانی صدر جوزف عون نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کی مدت میں توسیع کے لیے رابطے جاری ہیں اور وہ لبنان کی موجودہ غیر معمولی صورت حال کو ختم کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ دوسری طرف اسرائیلی افواج جنوبی لبنان کے کئی قصبوں میں رہائشی یونٹوں کو مسمار کرنے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
توقع ہے کہ امریکہ کل جمعرات کو واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں سفیروں کی سطح پر اسرائیلی اور لبنانی مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرے گا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق تل ابیب اور بیروت کے درمیان جمعرات کو ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی میں توسیع کے امکان کے ساتھ ساتھ زمینی سرحدوں کے معاملے پر بھی بحث کی جائے گی۔
یہ دوسرا دور دہائیوں میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان پہلی براہ راست ملاقات کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد ہو رہا ہے، جب واشنگٹن میں امریکہ میں متعین لبنانی خاتون سفیر ندی حمادہ معوض اور ان کے اسرائیلی ہم منصب يحيل ليتر کے درمیان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی موجودگی میں ملاقات ہوئی تھی۔
-
جنوبی لبنان میں راکٹ حزب اللہ نے داغے ہیں : اسرائیلی دعویٰ
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ منگل کے روز جنوبی لبنان میں اس نے کارروائی نہیں کی بلکہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کا اعادہ
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو لبنان کے صدر جوزف عون ...
مشرق وسطی -
جنگ بندی کے باوجود لبنان کی وادی بقاع پر اسرائیلی حملہ، ایک شخص ہلاک: سرکاری میڈیا
لبنانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ بندی کے ...
مشرق وسطی