قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دوحہ خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے خلیجی ممالک میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انھوں نے آج بروز منگل دوحہ میں اپنے ترک ہم منصب ہاقان فیدان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ دوحہ اور انقرہ پاکستانی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ "خطہ نازک حالات سے گزر رہا ہے جن میں برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مشاورت کی ضرورت ہے"۔
مزید برآں آل ثانی نے واضح کیا کہ بد قسمتی سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ ایران خلیجی خطے کے عرب ممالک کے خلاف آبنائے کو دباؤ یا بلیک میلنگ کے آلے کے طور پر استعمال نہ کرے۔
وزير الخارجية القطري:
— العربية (@AlArabiya) May 12, 2026
. الدوحة وأنقرة تدعمان الوساطة الباكستانية
. مستمرون بالتنسيق مع الشركاء في دول الخليج لإعادة الاستقرار pic.twitter.com/Nbke7ixjB6
اپنی طرف سے ترک وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار کے لیے اپنے ملک کی حمایت کی تصدیق کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا اور سمندری جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ کانفرنس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ شام جنگ کی ممکنہ واپسی کے اشارے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے 8 اپریل سے نافذ العمل جنگ بندی کے معاہدے کو "وینٹی لیٹر" پر قرار دیا تھا، جو اس کے خاتمے کے قریب ہونے کا اشارہ ہے۔
دوسری جانب تہران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اب بھی سفارتی راستے پر قائم ہے، لیکن ساتھ ہی وہ تمام اختیارات کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی فریق نے چند روز قبل اپنا جواب پاکستانی ثالث کے حوالے کیا تھا، جس نے اسے امریکی فریق کو پہنچایا۔ واشنگٹن نے اس جواب کو بہت برا قرار دیا ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ ایران نے مخصوص مدت کے لیے افزودگی معطل کرنے پر بحث کے امکان کے ساتھ یورینیم افزودہ کرنے کے اپنے حق پر اصرار کیا ہے اور اعلیٰ افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ملک سے باہر منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نیز ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنی نام نہاد "خصوصی حیثیت" برقرار رکھنے، اپنی بندرگاہوں سے امریکی بحری محاصرہ ختم کرنے اور بیرون ملک اپنے منجمد اثاثوں پر سے پابندی ہٹانے پر بھی اصرار کیا ہے۔
-
ایران نے اب آبنائے ہرمز کو بہت زیادہ وسعت دے دی ہے: افسر پاسدارانِ انقلاب
اس کی نہ صرف چوڑائی بلکہ تزویری اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے
مشرق وسطی -
ایران میں پھانسیوں کی لہر جاری، مسلح بغاوت کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت
ایران نے منگل کو مسلح بغاوت کے مرتکب ایک شخص کو پھانسی دے دی، ایرانی عدلیہ نے ...
مشرق وسطی -
امریکی حملے کی صورت میں ایران کی 90 فیصد افزودگی کی دھمکی
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر اتفاق ...
مشرق وسطی