مصر: وزارت داخلہ میں تکنیکی شعبے کے سربراہ جنرل سعید ہلاک

گھر سے دفتر جا رہے تھے، حملہ آوروں نے گاڑی میں نشانہ بنایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصری وزارت داخلہ کے سینئیر عہدے دار اور وزیر داخلہ کے دفتر میں تکنیکی امور کے انچارج جنرل محمد سعید کو منگل کے روز بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ جنرل محمد سعید کی ہلاکت کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے دفتر کے لیے نکلے تھے۔

حملہ آور اس کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جن کی گرفتاری کیلیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ حملہ آوروں نے جنرل سعید کو گاڑی میں ہی نشانہ بنایا ، جہاں موقع ہر ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔

واضح رہے جب سے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح السیسی نے منتخب صدر کا تختہ الٹ کر امور حکومت کو عبوری حکومت کے ذریعے اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹرز، عبوری وزیر داخلہ محمد ابراہیم اور دیگر حکام مسلسل ایسی کارروائیوں کی زد میں ہیں۔

اس سے پہلے ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران وزیر داخلہ محمد ابراہیم کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جس میں وزیر داخلہ تو محفوظ رہے لیکن ایک اہلکار مارا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے جنرل محمد سعید کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

ابھی چار روز قبل وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے کار بم دھماکہ کیا گیا تھا ، اس بڑی کارروائی کے بعد ایک جنرل کی سطح کے اہم عہدے دار کی ہلاکت بڑا واقعہ ہے۔ ابھی کسی گروپ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں