مصر : دو بم دھماکوں میں چھ پولیس افسر زخمی
دھماکے ایک پل پر تعینات پولیس کے قریب ہوئے
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمعہ کے روز ہونے والے دو بم دھماکوں سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھ پولیس افسر زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق ایک پل کے نزدیک جہاں پویلس اہکار تعینات تھے دو ہلکے بموں سے دھماکے کیے گئے ہیں، تاہم فوری طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ بم نصب کیے گئے تھے یا دور سے پھینکے گئے ہیں۔
واضح رہے یہ دھماکے گزہ پولیس سٹیشن کے قریب ہوئے ہیں۔ جو کہ قاہرہ کا مضافاتی ضلع ہے۔
اسی دوران اخبار یوم سات نے رپورٹ کیا ہے کہ دھماکے گذرنے والی دو گاڑیوں کو نشانہ بنانے کیلیے استعمال کیے گئے ہیں ۔ یہ گاڑیاں سکیورٹی اہلکاروں کے استعمال میں تھیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں دھماکے یکے بعد دیگرے ہوئے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان بمشکل دو منٹ کا وقفہ تھا۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔