سارا نیتن یاہو کا 3 لاپتہ یہودی لڑکوں کے حق میں مظاہرہ

اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی بچہ شہید کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی سماجی سرگرمیوں کی سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر پذیرائی کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ سارا یاہو بھی میدان میں آ گئیں۔

سارا یاہو نے ایک ہفتہ سے لاپتہ تین نوعمر اسرائیلی لڑکوں کے لیے کتبہ اٹھا رکھا تھا جس پر درج تھا '' ہمارے لڑکوں کو واپس لاو''۔ سارا کی یہ تصاویر ٹوئٹر پر بھی دیکھی گئی ہیں۔ ان تین لاپتہ اسرائیلی لڑکوں کی تلاش کے لیے اسرائیلی فورسز ایک ہفتے سے زائد سے مصروف ہیں۔

اس سے پہلے مشعل اوباما نے نائیجیریا کی 276 سکول طالبات کی بازیابی کے لیے ایسی ہی سرگرمی کا اہتمام کیا تھا۔ جس پر انہیں میڈیا میں غیر معمولی پذیرائی ملی تھی۔

سارا نیتن یاہو کی بعض ٹوئٹر صارفین نے بھی حمایت کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے '' تمام یہودی مائیں ان لاپتہ بچوں کی بازیابی تک متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

تاہم ایسے ٹوئٹر صارفین بھی ہیں جنہوں نے بغیر کسی جھجک کے اسرائیل کے دوہرے معیار پر تنقید کی ہے ۔ ایک نے لکھا ہے 13 سالہ فلسطینی بچے کو واپس کون لائے گا، جسے اسرائیلی فوج نے شہید کیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے '' دوسروں کے بچوں کو قتل کرنے والے انہیں کیوں واپس نہیں لاتے۔ واضح رہے اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ کی طرف سے تین لاپتہ لڑکوں کے حق میں مظاہرے کے تاثر والی تصویر سامنے آنے ہی کے روز 15 سالہ فلسطینی بچے محمد الدین کو مغربی کنارے میں شہید کیا گیا ہے۔

تین لاپتہ یہودی لڑکوں کی تلاش کے لیے اسرائیلی آپریشن کے دوران مغربی کنارے میں یہ دوسرے فلسطینی بچے کی شہادت ہے۔ جو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوئی ہے۔ اب تک 280 سے زائد فلسطینیوں کو جمعرات کے روز سے حراست میں لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں