33 کویتی ریاستی شہریت سے محروم: ایچ آر ڈبلیو
نیویارک میں قائم انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے اطلاع دی ہے کہ کویت نے اس سال کے دوران تینتس افراد کو ملکی شہریت سے محروم کردیا ہے۔ ان میں سے تین حکومت کے سخت ناقدین بھی شامل ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کے مطابق کویت نے 29 ستمبر کو تیسرے مرحلے میں اٹھارہ افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تنظیم نے کویتی حکام پر زوردیا ہے کہ جن افراد کو شہریت سے محروم کیا جارہا ہے، انھیں اس فیصلے کے خلاف آزادانہ نظر ثانی کی اپیل کا حق دیا جائے۔
واضح رہے کہ ان میں سے بہت سے کیسوں میں کویتی کابینہ نے حکومت کے مخالف افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس نے ایسا کسی عدالتی حکم کے تحت نہیں کیا ہے۔
جن نمایاں شخصیات کو کویت کی شہریت سے محروم کیا گیا ہے،ان میں آزاد ٹیلی ویژن چینل الیوم اوراخبار العلام الیوم کے مالک احمدالشمرائی ،قدامت پسند عالم دین نبیل العوادی اور سرکردہ اپوزیشن لیڈر مسلم البراک کے ترجمان سعد العجمی بھی شامل ہیں۔یہ تینوں کویتی حکومت کے سخت ناقدین میں شمار ہوتے تھے۔
-
سعودی عرب، کویت:یواین قرارداد پرعمل درآمد کا اعلان
قرارداد کے تحت دو سعودی اور دو کویتی شہریوں پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں
بين الاقوامى -
'بناوٹی خلیفہ' کویتی شاعرہ کے ہمراہ پھر نمودار!
چند روز قبل سعودی عرب میں عوام اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے والا ترک خلیفہ کی ...
ایڈیٹر کی پسند -
کویتی عدالت: تین سابق ارکان پارلیمنٹ کی سزائے قید ختم
سزا امیر کویت کی توہین کرنے پر ماہ فروری میں ہوئی تھی
مشرق وسطی -
شام میں القاعدہ گروپ کی حمایت کا الزام، کویتی وزیر مستعفی
کویت کے وزیر عدل اور اسلامی امور نایف العجمی اپنے خلاف امریکا کے ایک سینیر عہدے ...
بين الاقوامى -
منافرت: شیعہ عالم کے ٹی وی چینل کے خلاف تحقیقات
کویتی عالم پر برطانیہ میں ٹی وی چینل سے فرقہ وارانہ تقاریر نشر کرنے کا الزام
ایڈیٹر کی پسند -
کویتی اخوان پر اہل تشیع کی جاسوسی کے لئے ڈرون استعمال کا الزام
حکومت نے مبینہ چھوٹے جاسوسی طیارے کو کھلونا قرار دے دیا
مشرق وسطی