حلب میں جھڑپیں، شامی فوج کے 50 اہلکار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی فرنٹ نے دعوی کیا ہے کہ شمالی حلب کے علاقے الملاح میں بشار الاسد کی حامی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں سرکاری فوج کے 50 افراد مارے گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'یو ٹیوب' پر اپ لوڈ ویڈیو میں شامی محاذ کا ایک رہنما یہ دعوی کرتا دکھائی دیتا ہے کہ انہوں نے علاقے کے متعدد رہائشی کمپلیکس خالی کرا لئے ہیں جس کے بعد انقلابیوں کا ان پر قبضہ ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں شام کی سرکاری فوج کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپوں میں مارے جانے والے افراد کی نعشیں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

بشار الاسد کی فوج نے شمالی حلب کے مضافات میں ایک کارروائی کی تھی تاکہ نواحی حلف اور ترک سرحد کے درمیان سپلائی روٹ منقطع کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں