شام: ایرانی و افغانی اجرتی قاتل باغیوں کی حراست میں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ "یوٹیوب" پر ایک فوٹیج پوسٹ کی ہے جس میں ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنےوالے تین اجرتی قاتلوں کو شام کے شہر درعا میں اپوزیشن کے قبضے میں دکھایا گیا ہے۔ مبینہ طورپر حراست میں لیے گئے تینوں اجرتی قاتل شام میں صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑنے کے لیے آئے تھے۔

ادھر درعا شہرمیں پچھلے چند گھںٹوں کے دوران محاذ جنگ پر ڈرامائی تبدیلی آئی ہے اور باغیوں ںے کئی اہم تزویراتی مراکز قبضہ کرلیا ہے۔

انقلابی کارکنوں نے درعا کی مرکزی شاہراہ پرو اقع تل زعتر، المفطرہ چیک پوسٹ، الکازنہ چیک پوسٹ اور بنا القصر کے مقامات پرقبضہ کرلیا شامی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کو وہاں سے مار بھگایا ہے۔ انقلابیوں نے درعا میں اسدی فوج کے مراکز پر راکٹوں سے حملے کیے جس کے بعد وہ پسپا ہونے پرمجبور ہوگئی۔

پچھلے دو روز سے درعا میں باغیوں اور شامی فوج کے درمیان خون ریز جھڑپوں میں دسیوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ باغیوں نے درعا میں اسدی فوج کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔ فوج کے کئی ٹینک ، گاڑیاں اور اسلحہ تباہ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں