عرب لیگ کا عراق سے ترک فوج نکالنے کا مطالبہ
عرب لیگ نے ترکی سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شمالی عراق میں داخل کی گئی اپنی فوج فوری طور پر وہاں سے نکالے۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں ترک فوج کی دراندازی بین الاقوامی قانون، عراق کی سالمیت اور اس کی سرزمین کی حرمت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس لیے عرب لیگ انقرہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنی فوجیں عراق سےفوری طورپر واپس بلائے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے یہ مطالبہ گذشتہ روز عراق کی اپیل پر بلائے گئے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران سامنے آیا۔
اجلاس میں عراق کے شہر موصول کے قریب پہنچنے والی ترک فوج کے حوالے سے یکساں موقف اختیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ نے ترکی کی فوجی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بغداد انقرہ کی خلاف ورزی کا تمام ممکنہ طریقوں سےجواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں ترک فوج کی مداخلت عالمی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
-
عرب لیگ کا لیبیا کو سیاسی و فوجی امداد مہیا کرنے کا اعلان
عرب لیگ نے لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی اپیل پر اس کو فوجی اور ...
بين الاقوامى -
عرب لیگ کے آرمی چیفس کا علاقائی فوج کی تشکیل پر غور
نئی مشترکہ فوج کا مطلب نیا اتحاد یا کسی ملک مخالف فورس نہیں ہے: نبیل العربی
مشرق وسطی -
یمنی صدر عرب لیگ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے
یمنی صدر عبد ربو منصور ہادی 26ویں عرب لیگ سمٹ میں شرکت کے لئے مصر پہنچ گئے ہیں۔ ...
بين الاقوامى