مجھے یورپ میں آزاد رہنا ہے: بغدادی کی سابق اہلیہ کی فریاد
عراق اور شام میں سرگرم انتہاپسند گروپ 'داعش' کے خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی کی سابق اہلیہ کی خواہش ہے کہ وہ یورپ میں آزادانہ طور پر اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔
سجی الدلیمی نے سویڈن سے شائع ہونے والے ایک روزنامے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "میں کسی عرب ملک میں رہنے کی بجائے یورپی ملک میں زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔" سویڈش اخبار نے یہ انٹرویو لبنان میں لیا ہے۔
الدلیمی کو کئی ماہ قبل لبنان کی ایک جیل سے رہا کیا گیا تھا جہاں انہیں 2014ء میں ان کے بچوں کے ساتھ حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم کی سرگرم رکن ہیں۔
28 سالہ دلیمی کا کہنا تھا کہ "مجھ پر 'دہشت گرد' کا ٹھپہ لگایا جاتا ہے جبکہ میرا اس سے دور دور سے کوئی واسطہ نہیں۔ میں آزادی میں رہنا چاہتی ہوں۔" اس موقع پر انہوں نے اسلامی شریعت کے قوانین کی تعریف کی اور کہا کہ ان قوانین میں عورتوں کی آزادی اور حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔
ان کی سات سالہ بیٹی ھاجر کا کہنا تھا کہ وہ یورپ جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے۔ لبنانی حکام کی جانب سے ڈی این اے ٹیسٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ یہ بچی البغدادی کی بیٹی ہے۔
عراق کے ایک کھاتے پیتے گھرانے میں پیدا ہونے والی الدلیمی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی شادی سابق عراقی صدر صدام حسین کے ذاتی محافظون میں سے ایک سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو جڑواں بچے ہیں۔
اس شوہر کی ہلاکت کے بعد 2008ء میں انہوں نے اپنے باپ کے مشورے پر البغدادی سے شادی کرلی۔ الدلیمی کے مطابق ابو بکر البغدادی پہلے سے شادی شدہ اور کئی بچوں کے والد تھے۔
البغدادی اس وقت عراق میں القاعدہ کی صفوں میں شامل تھے۔ اس کے بعد 2010ء میں انہوں نے داعش کی قیادت سنبھال لی۔
اس کے بعد امریکا نے ان کے سر پر 10 ملین [ایک کروڑ ڈالر] کی قیمت لگا دی۔ الدلیمی کے مطابق انہوں نے شادی کے صرف تین ماہ بعد البغدادی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
سجی کے مطابق "مجھے ابھی تک یہ سمجھ مِیں نہیں آسکا ہے کہ وہ شخص دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کا امیر کیسے بن سکتا ہے؟ ہمارے درمیان آخری رابطہ 2009ء میں ہوا تھا اور انہوں نے پوچھا کیا وہ میں کے پاس واپس آنا چاہتی ہوں؟ مگر میں اپنا ارادہ کر چکی تھی۔"
"اس میں میرا کیا قصور ہے؟ میں 2008ء میں اس سے شادی شدہ تھی جس کے بعد ہماری طلاق ہوگئی۔" بغدادی سے طلاق کے بعد سجی الدلیمی نے ایک فلسطینی شخص سے شادی کر لی تھی۔
-
لبنان: خلیفہ بغدادی کی اہلیہ جنرل سکیورٹی کے حوالے
لبنان کی ایک فوجی عدالت نے عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ دولت ...
مشرق وسطی -
ڈی این اے ٹیسٹ سے خلیفہ بغدادی کی بیٹی کی شناخت
لبنان کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے حکام کے زیر حراست دولت اسلامی ...
مشرق وسطی -
داعش کے خلیفہ بغدادی عراقی فضائیہ کے حملے میں بچ گئے
مغربی صوبے الانبار میں ایک اجتماع پر بمباری میں داعش کے متعدد کمانڈر ہلاک
مشرق وسطی -
'خلیفہ بغدادی' ویڈیو میں پہلی مرتبہ نمودار
بغداد نے ویڈیو کو 'جعلی' قرار دے دیا
مشرق وسطی -
خلیفہ بغدادی کے حکم پر 56 داعشی جنگجو قتل
اربیل کے نواحی علاقے کوبر میں شکست کے ذمے داروں کو موت کا حکم
مشرق وسطی -
عراق: بغدادی کے نائب سمیت داعش کے اہم کمانڈر ہلاک
اتحادیوں کے حملوں نے داعش کی کمر توڑ کے رکھ دی
مشرق وسطی