​عراق: داعش نے موصل میں تاریخی کلیسا تباہ کر دیا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں داعش تنظیم کے عناصر نے اتوار کے روز شمالی شہر موصل میں سیکڑوں سال پہلے کا تعمیر کردہ تاریخی کلیسا دھماکے سے تباہ کر دیا۔

اربیل میں واقع "روداو" نیٹ ورک نے موصل میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ "داعش تنظیم کے ارکان نے کلیسا کے نزدیک سکونت پذیر شہریوں کے گھروں کو خالی کرایا اور پھر کلیسا کو دھماکے سے اڑا دیا"۔ ذرائع کا کا کہنا ہے کہ "داعش نے 2 فروری 2015 کو کلیسا پر نصب گھڑیال تباہ کر کے اس کے سامان کو لوٹ لیا تھا"۔

یہ کلیسا تاریخی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے اور اسے موصل شہر کے اکثر علاقوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔ موصل شہر کے لوگ برکت کے حصول کے واسطے اکثر یہاں کا دورہ کرتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں