حلب میں باغیوں کے حملے میں 38 سرکاری فوجی ہلاک
شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں اپوزیشن فورسز نے ایک سرنگ میں دھماکہ کرکے شامی حکومت کی وفادار فوج کے 38 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی آبزرویٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اپوزیشن فورسز نے شامی فوج کے ایک کیمپ کو زیرزمین سرنگ کے ذریعےدھماکوں سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں درجنوں سرکاری فوجی ہلاک ہوگئے۔
انسانی حقوق آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اپوزیشن فورسز نے حلب میں شامی فوج کے ایک اہم مرکز کے نیچے سرنگ کھودی اور اس میں دھماکے کردیے جس کے نتیجے میں سرنگ کے اوپر بنی عمارت زمین بوس ہوگئی اور 38 فوجی ہلاک ہوگئے۔
-
شامی فوج کا حلب میں باغیوں کے واحد سپلائی روٹ پر قبضہ
شامی فوج اور اس کے اتحادی جنگجوؤں نے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں ...
مشرق وسطی -
بشار کی فوج کا حلب کے مشرقی حصوں کا مکمل محاصرہ
شام میں بشار الاسد کی سرکاری فوج نے اتوار کی صبح حلب شہر کے مشرقی علاقوں کا محاصرہ ...
مشرق وسطی -
شامی فوج کے حلب پر تباہ کن فضائی حملے ،18 شہری ہلاک
شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں ہفتے کے روز اسدی فوج کے باغیوں کے زیر قبضہ دو علاقوں ...
مشرق وسطی