یمن : عدن سے 11 لاشیں برآمد.. تعز میں شدید جھڑپیں
یمن کے جنوبی شہر عدن کے ایک علاقے میں 11 ذبح کیے ہوئے افراد کی لاشیں ملی ہیں جہاں شدت پسند گروپ اب بھی سرگرم ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ سربریدہ لاشیں منگل کی شب مقامی آبادی کے سامن برآمد ہوئیں۔
پولیس نے واضح کیا کہ مذکورہ افراد کو تقریبا ایک ماہ قبل قتل کر کے پھینکا گیا۔
یاد رہے کہ یمنی حکام نے 2015 کے موسم گرما میں عدن کو حوثی ملیشیاؤں سے آزاد کرانے کے بعد اسے ملک کا عبوری دارالحکومت قرار دیا تھا۔ یمن کے دارالحکومت صنعاء پر حوثی باغیوں کا کنٹرول ہے۔
دوسری جانب حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تعز شہر میں رہائشی علاقوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ تعز شہر کے فضائی دفاع کے کیمپ کے اطراف سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی باغی ملیشیاؤں کے ساتھ گھمسان کی جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں سے قبل ان ملیشیاؤں نے سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے۔
-
حلب کے ساتھ اظہار یک جہتی.. ایفل ٹاور کی بتیاں گُل کر دی گئیں
شام کے شہر حلب کے اہلیان کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے واسطے بدھ کی شام پیرس کے ایفل ...
مشرق وسطی -
حلب پر دھاوے میں شامل شیعہ ملیشیا کی اِدلب کے مکینوں کو دھمکی
شام کے شمالی شہر حلب کے عسکری طور پر سقوط کے بعد بشار حکومت کے لیے لڑنے والی ...
مشرق وسطی -
حلب میں قتلِ عام کی ذمے دار "قُدس فورس" ہے : ایرانی اپوزیشن
ایرانی قومی کونسل برائے مزاحمت میں خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ محمد محدثین کا ...
مشرق وسطی