شاہ سلمان کا قطری عازمین کو اپنے خرچ پر حج کرانے کا اعلان
قطری حجاج کے لیے زمینی راستہ کھولنے اور خصوصی پروازیں چلانے کی ہدایت
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قطری عازمین حج کے مملکت میں داخلے کے لیے زمینی گذرگاہ کھولنے اور انھیں مناسک حج کی ادائی میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شاہ سلمان کی طرف سے قطری عازمین حج کو دوحہ سے خصوصی حج پروازوں کے ذریعے مکہ مکرمہ لانے اور اپنے خرچ پر انھیں حج کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے قطری عازمین حج کو سہولیات دینے کے احکامات ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی سفارش پر جاری کیے ہیں۔
قبل ازیں شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں قطر کے حکمراں خاندان کی اہم شخصیت الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی سے ملاقات کی۔ الشیخ عبداللہ قطر کے بانی حکمران علی بن عبداللہ آل ثانی کے نویں صاحبزادے ہیں۔ نیز وہ حاکم قطر عبداللہ بن جاسم آل ثانی کے پوتے اور احمد بن علی آل ثانی کے بھائی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ملکوں کے مضبوط تاریخی تعلقات اور دو طرفہ قومی بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شہزادہ محمد کا کہنا تھا کہ سعودی اور قطری اقوام کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔
اس موقع پر الشیخ عبداللہ بن علی بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی نے قطری عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی سرحد پر زمینی راستہ کھولنے کی تجویز پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔
بعد ازاں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہدایت کی کہ قطر کہ وہ تمام شہری جو فریضہ حج ادا کرنا چاہتے ہیں مگر وہ آن لائن رجسٹریشن نہیں کرا سکے، انھیں مناسک حج کی ادائی کے لیے زمینی راستہ بذریعہ سلویٰ کراسنگ سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے۔
شاہ سلمان کی طرف سے سعودی حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان کی میزبانی میں شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے، دمام ہوائی اڈے اور الاحساء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوحہ کے لیے سعودی ایئر لائن کی خصوصی حج پروازیں شروع کریں تاکہ قطری عازمین حج کو بر وقت مملکت میں پہنچایا جا سکے۔
-
قطر حج کو سیاسی رنگ دینے اور سعودیہ کے ساتھ محاذ آرائی میں مصروف
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ قطر ...
مشرق وسطی -
قطر کا حج مقامات کو بین الاقوامی بنانے کا مطالبہ اعلانِ جنگ ہے : سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ’’ قطر کا حج کے مقدس مقامات ...
بين الاقوامى -
’قطر پر اپنے شہریوں کو حج وعمرہ سے روکنے کا الزام‘
قطری عازمین حج غیر جانب دار پروازوں سے سفر کرسکتے ہیں: قحطانی
مشرق وسطی