.

دہشت گرد تنظیمیں داعش کی طرح اپنے انجام سے دوچار ہوں گی: سعودی وزیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے کہا ہے کہ انتہا پسند تنظیم داعش کی طرح دوسری دہشت گرد تنظیموں کا بھی قلع قمع کیا جائے گا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں ثامر السبھان نے کہا کہ داعش کا خاتمہ ہو چکا، اب اس کے بھائی بند بھی ختم کئے جائیں گے۔

برائی پر مبنی منصوبے رکھنے والی تنظیموں کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی تمام قوت کو مجتمع کر کے منصوبے بنائیں۔ خاموشی کا سحر جلد ختم ہو جائے گا اور اس کے پیچھے کارفرما ہاتھ جلد اپنے ناگزیر انجام سے دوچار ہوں گے۔