ادلب میں کرد فورسز کا ترک فوج کی مانیٹرنگ پوسٹ پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں موجود کردوں کی نمائندہ ’کرد پروٹیکشن یونٹس‘ نے ادلب شہر میں ترک فوج کی قائم کردہ ایک مانیٹرنگ چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ کے مطابق کرد ملیشیا کی طرف سے ادلب میں ترک فوج کے مرکز پر ہاون راکٹوں سے حملہ کیا ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق کرد ملیشیا کے حملے کے بعد ترک فوج نے بھرپور جوائی کارروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ادلب میں دارۃ عزۃ کے مقام پر راکٹوں سے نشانہ بنائے گئے ترک فوج کے مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ہاون راکٹ حملوں کے نتیجے میں قریبی آبادی کے گھروں کو بھی معمولی نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں