منشیات کا مشہور لبنانی تاجر بشار الاسد کے کزن کی ضیافت میں
میڈیا میں لبنانی سکیورٹی اداروں کو مطلوب منشیات کے مشہور تاجر نوح زعیتر کے فرار کی خبریں آ رہی ہیں جس کو شام لبنان سرحد پر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پکڑنے کی کوشش کی گئی تھی۔ دوسری جانب شامی صدر بشار الاسد کے ایک چچا زاد بھائی وسیم الاسد نے پیر کے روز چند تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ اور نوح زعیتر اکٹھے نظر آ رہے ہیں۔
شامی حکومت کا ایک مشہور ترین "عفریت" شمار کیا جانے والا وسیم پہلے بھی ایک سے زیادہ مرتبہ لبنان میں نوح زعیتر سے ملاقات کر چکا ہے۔
نوح زعیتر لبنانی عدلیہ کو مطلوب ہے اور اس کے خلاف 80 کے قریب وارنٹس جاری ہو چکے ہیں۔ اس نے ایک سابقہ وڈیو میں شامی صدر بشار الاسد کے لیے خیر مقدمی کلمات اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے اعلانیہ حمایت کی تھی۔
لبنانی سکیورٹی ادارے کئی برس سے نوع زعیتر کا تعاقب کر رہی ہے۔ اس دوران اسے گرفتار کرنے کی متعدد کوششیں بھی کی گئیں جو تمام کی تمام "حزب اللہ" ملیشیا کی پشت پناہی کے سبب ناکام ہو گئیں۔ نوح زعیتر شام میں اور شام لبنان سرحد پر حزب اللہ ملیشیا کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کر چکا ہے۔ اس دوران اس کی حقیقی سرگرمی لبنان اور شام کے درمیان منشیات کی تجارت تھی۔
زعیتر اور بشار کے کزن کی ملاقات کی تصاویر ایک سے زیادہ مقام پر ظاہر ہو رہی ہیں۔ بعض تصاویر سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ مذکورہ ملاقات شامی اراضی میں ہوئی۔ تاہم دیگر تصاویر کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ لبنان کے اندر کی ہیں۔ البتہ بشار کے کزن کی جانب سے زعیتر کے لیے یہ جملہ بولنا کہ "آپ نے مجھے عزت بخشی"، اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ بشار کے کزن نے ہی منشیات کے تاجر کو دعوت دی تھی۔
بشار کے کزن وسیم الاسد نے رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ایک سے زیادہ تصاویر جاری کیں جن میں وہ اور نوح زعیتر اکٹھے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم وسیم نے ملاقات کے مقام کا ذکر نہیں کیا۔ البتہ مقام کا تعین کرنے والے انٹرنیٹ کے نظام کے مطابق دیگر تصاویر شام کے علاقے حمص سے اَپ لوڈ کی گئیں۔
-
اقوام متحدہ کا شام کے شہر درعا پر فوری طور پر بم باری روکنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے شام کے جنوب مغرب میں عسکری جارحیت کو ...
مشرق وسطی -
شام میں کسی نئی کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا:امریکا
امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام ...
مشرق وسطی -
شام ، عراق اور لبنان ہمارے اگلے مورچے ہیں:پاسداران انقلاب
ایرانی عہدیدار آئے روز اپنے بیانات میں عرب ممالک میں تہران کی عسکری مداخلت کا فخر ...
بين الاقوامى