سعودی عرب پرحملوں میں استعمال ہونے والے میزائل ایرانی ساختہ ہیں: امریکا
امریکا نے باور کرایا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کے لیے جن میزائلوں کو استعمال کیا جا رہا ہے وہ ایران میں تیار کیے جاتے ہیں۔
العربیہ کے مطابق امریکی سیاسی امور کی انڈر سیکرٹری روز ماری دی کارلون نے بدھ کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2017ء کے دوران سعودی عرب کے شہروں ینبع اور الریاض پر داغے گئے حوثیوں کے پانچ میزائل ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل تھے اور ان کے بیشتر اجزاء ایران میں تیار کیے گئے تھے۔
ادھر اقوام متحدہ میں یورپی یونین کے مندوب گواؤ فال دی المیڈا نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے میزائل تجربات کا تسلسل بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر جوناتھن کوھین نے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے ایرانی طرز عمل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ سعودی عرب پر داغے گئے پانچ میزائل ایرانی ساختہ تھے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں مسٹر کوھین نے کہا کہ ایران اسلحہ درآمد کرکے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرین میں پکڑا جانے والا اسلحہ ایرانی ساختہ ہے۔ امریکی عہدیدار نے ایران کے خلاف مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایران کو خطے میں عدم استحکام سے باز رکھنے کے لیے تہران پر اقتصادی پابندیاں ناگزیر ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں فرانسیسی سفیر نے دیگر اتحادی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے کو برقرار رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران معاہدے کی پابندی کرتا ہے ہمیں بھی اس کا ساتھ دینا چاہیے۔
-
حوثی الحدیدہ کا کنٹرول اقوام متحدہ کی نگرانی میں دینے پر تیار ہیں: مارٹن گریفتھ
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب کی صدر عبد ربہ منصور ھادی سے ملاقات
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کا شام کے شہر درعا پر فوری طور پر بم باری روکنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے شام کے جنوب مغرب میں عسکری جارحیت کو ...
مشرق وسطی -
شام کے علاقے غوطہ کے محاصرے کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے تحقیق کاروں نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ شام کے علاقے مشرقی غوطہ کے ...
مشرق وسطی