ایرانی حکومت نہیں، روّیہ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: بولٹن
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران میں حکومت گرانے کی کوشش نہیں کر رہی بلکہ تہران کو "اپنا رویّہ تبدیل کرنے" پر مجبور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے یہ بات مقبوضہ بیت المقدس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے اور ایران میں حالیہ مہینوں کے دوران عوامی مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔
بولٹن نے خبردار کیا کہ اگر شامی حکومت نے اِدلب صوبے پر کنٹرول کے سلسلے میں حملے کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تو امریکا "شدّت کے ساتھ" اس کا جواب دے گا۔
قومی سلامتی کے مشیر نے امید ظاہر کی کہ شامی حکومت کے خلاف سابقہ امریکی ضربیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ایک روک ثابت ہوں گی۔
-
جون بولٹن اسرائیل کو ایران پر حملے کے لیے اکساتے رہے:شاؤل موفاز
اسرائیل کے سابق وزیر دفاع جان شاؤل موفاز نے کہا ہے کہ امریکا کے قومی سلامتی کے نو ...
مشرق وسطی -
قطر اور ایران عراقی پارلیمنٹ میں سب سے بڑے بلاک کی تشکیل کی راہ میں حائل
عراقی ذرائع نے دارالحکومت بغداد کے بابل ہوٹل میں ہونے والے سیاسی گروپوں کی قیادت ...
مشرق وسطی -
ایران اور قطر عراق میں بڑے سیاسی بلاک کی تشکیل میں حائل ہوگئے
عراق میں ذرائع نے ایران اور قطر کو گذشتہ اتوار کی شب سیاسی بلاکوں کے ...
مشرق وسطی