یمنی فوج کا حوثیوں کے گڑھ پر بڑا حملہ، کئی جنگجو ہلاک
یمن کے علاقے صعدہ میں عرب فوج کی معاونت سے یمن کی سرکاری فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمن کی آئینی فوج جسے عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل کی نے صعدہ گورنری کے علاقے مران میں باغیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے شدید گولہ باری کی۔
یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ نیشنل فورسز کی بھاری تعداد نے مران پر چار اطراف میں باغیوں کے تزویراتی مراکز پرحملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد باغی ہلاک ہوگئے۔ سرکاری فج نے مران کے متعددد پہاڑی علاقوں اور وادیوں کو باغیوں سے آزاد کرالیا۔ تازہ معرکوں میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ادھر البیضاء گورنری میں السودادیہ ڈاریکٹوریٹ میں 23 باغی ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔
یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خدار، الشبکہ اور الیسبل کےمقامات کوباغیوں سے چھڑالیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسند اپنی لاشیں چھوڑ کر گھاٹیوں اور پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔