بغداد پانی میں‌ ڈوب گیا، سیلاب سے 10 افراد جاں‌ بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کے دارالحکومت بغداد اور کئی دوسرے شہروں میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث شہری آبادی سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سیلاب سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

عراقی وزارت صحت کے مطابق صلاح الدین شہر میں پانچ افراد سیلابی ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئے۔ ذی قار میں دو، میسان میں ایک، البصرہ میں ایک اور وسط میں ایک شخص مارا گیا جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جمعہ کے روز بغداد اور عراق کے دوسرے شہروں میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سب سے زیادہ نقصان صلاح الدین گورنری میں ہوا ہے۔ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر پانی میں‌ ڈوبے ہوئے ہیں۔ سیلاب سے الجرناف، الحوریہ اور الخضرانیہ قصبے بری طرح‌ متاثر ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں