سیلاب میں غفلت برتنے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دیں گے: اردن
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ بحر مردار میں سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بہت بڑا المیہ ہے جس سے پوری قوم صدمے سے دوچار ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں مارے جانے والے ہمارے بچے اور شہری ہیں اور ان کے عزیز واقارب کے دکھ میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر پوری اردنی قوم سے تعزیت کرتا ہوں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دارالحکومت عمان میں قائم الحسینیہ محل میں قومی پالیسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شاہ عبداللہ دوم نے کہا کہ بحر مردار میں سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے حوالے سے غفلت برتنے والوں کا تعین کر کے انہیں سخت سزا دیں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اردن میں بحر مردار کے علاقے میں آنے سیلاب میں ایک اسکول بس بہہ گئی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔
شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ بحرمردار حادثے کے حوالے سے حتمی رپورٹ جلد سامنے آئے گی اور حادثے میں غفلت برتنے یا کسی بھی طرح ملوث ہونے والوں کو جواب دینا ہوگا۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ بحر مردار حادثے کی شفافیت کے ساتھ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اجلاس میں اردنی ولی عہد شہزادہ فیصل بن الحسین، شاہی مشیر اور نیشنل پالیسیز کونسل کے چیئرمین، وزیراعظم عمر الرزاز اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے۔ اس موقع پر اردنی فرمانروا نے بحر مردار حادثے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کے احکامات دیے۔
-
سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان پرسعودی قیادت کی اردن سے تعزیت
اردن میں گذشتہ روز بحر مردار کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے ...
مشرق وسطی -
اردن میں سیلاب ، بحیرہ مردار میں اسکول بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ، 44 لاپتا
اردن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آگیا ہے اور بحیرہ مردار ( البحر المیت) ...
مشرق وسطی -
مشکل گھڑی میں اردن کی حکومت اور عوام کا پورا ساتھ دیں گے : شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کے روز اردن کے فرماں ...
مشرق وسطی