ایران کا وینزویلا والا انجام ہو سکتا ہے: ایرانی مشیر
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے عسکری مشیر بریگیڈیئر جنرل یحیی رحیم صفوی نے خبردار کیا ہے کہ ان کے ملک کو "ہمہ جہت خطرات" کا سامنا ہے اور ان میں ایک امکان یہ ہے کہ ایران کو وینزویلا کے انجام سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی "ارنا" کے مطابق صفوی نے پیر کے روز کہا کہ ایران ان خطرات کا نشانہ بننے کی صورت میں "دفاع کے بجائے حملے کی جانب منتقل ہونے کی حکمت عملی پر غور کر رہا ہے"۔
صفوی نے زور دیا کہ ان ہمت جہت خطرات کا سامنا کرنے کے لیے روس کو حلیف بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ایران نے وینزویلا میں عوامی مزاحمت کے مقابل وہاں کی حکومت کی حمایت کا موقف اپنایا ہے۔
ایرانی نظام کے سینئر عہدے داران کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ موسم گرما میں اقتصادی اور معاشی حالات کی ابتری پر عوامی احتجاج کی لہر لوٹ کر واپس آ سکتی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای گزشتہ ماہ اپنے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ امریکا ایران میں "کھولتے ہوئے موسم گرما" کی تیاری کر رہا تھا۔ خامنہ ای نے دعوی کیا کہ ایران نے امریکا کے اس منصوبے پر قابو پا لیا جس کا مقصد ایران میں حکمراں نظام کی تبدیلی ہے۔ تاہم سپریم لیڈر نے عوام اور حکمراں نظام کے ہمنواؤں کو خبردار کیا کہ یہ منصوبہ آئندہ موسم گرما میں دہرایا جا سکتا ہے۔
خامنہ ای اور ایرانی نظام کے سینئر عہدے داران مختلف صورتوں میں سامنے آنے والے عوامی احتجاجات اور مظاہروں کو "بیرونی سازش" قرار دیتے ہیں۔
-
یورپی ممالک ایران مخالف پابندیوں سے بچاؤ کی کوشش نہ کریں:ٹرمپ انتظامیہ کا انتباہ
امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ یورپ کی جانب سے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے اور رقوم ...
بين الاقوامى -
ایران سیاسی نقشے سے اسرائیل کا وجود ختم کرنا چاہتا ہے: کمانڈر سپاہِ پاسداران انقلاب
سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو ...
بين الاقوامى -
فرانس سے میزائل پروگرام کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی : ایران
ایران نے کہا ہے کہ اس کی فرانس کے ساتھ بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام سے متعلق ...
بين الاقوامى