لبنانی وزیر کا خصوصی طیارہ 'ٹویٹر پر نئی جنگ' کا باعث
لبنان میں 17 اکتوبر کے بعد عوام سڑکوں پرہیں جو کرپٹ اور قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے عہدیداروں کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا بالخصوص 'ٹویٹر' پر لبنانی وزیر خارجہ کا ایک طیارہ زیر بحث ہے۔
حال ہی میں قائم مقام وزیر خارجہ جبران باسیل اور ان کے ساتھی وزیر دفاع الیاس بو صعب کی ٹویٹر پرایک تصویر وائرل ہوئی۔ اس تصویر میں دونوں وزراء کچھ دیگر افراد کے ہمراہ ایک خصوصی طیارے میں براجمان ہیں۔
اس تصویر پر سوشل میڈیا میں بڑی لے دے ہوئی جس پر وزیر خارجہ کو وضاحت کرنا پڑی کہ میرے ہر غیرملکی دورے میں میری ٹیم میرے ساتھ ہوتی ہے۔ غیرملکی دورے اور خصوصی طیارے کے اخراجات میں اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں اور میرے دوروں یاجہاز پر خرچ ہونےوالے اخرجات کا ایک دھلیہ بھی قومی خزانے سے نہیں لیا جاتا۔ میں نے جب سے سرکاری عہدہ سنبھالا اس کے بعد اب تک میں نے سرکاری خزانےسے کوئی پیسہ نہیں لیا۔
ردا على نشر هذه الصورة مع التعليق عن كلفة سفري، اوضح وللمرة العاشرة أن كل رحلاتي الرسمية الخارجية بما فيها فريق عملي هي دائما على نفقتي الخاصة ولم أكلف الخزينة اللبنانية ليرة واحدة منذ ان توليت اول منصب رسمي لا من اليوم. pic.twitter.com/jE1NI4a4IW
— Elias Bou Saab (@EliasBouSaab) December 18, 2019
یہ تصویربدھ کے روز ٹویٹر پروائرل ہوئی جس کے بعد اس پر تنقید کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر شروع ہوگئی۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت کے وزراء قومی خزانے پربوجھ ہیں اور وہ اپنے اللے تللوں اور شہ خرچیوں کے لیے قومی خزانے سے پیسے وصول کرتے ہیں۔ حکومت اور وزراء کے سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ وزراء اور ان کی ٹیموں کا خصوصی طیاروں میں مٹر گشت ان کی شہ خرچیوں اور قومی خزانے کی لوٹ مار کا واضح ثبوت ہے۔
جبران باسیل کے طیارے کی تصویر پرتنقید کے دوران لبنانی فورسز نامی جماعت کے رہ نما اور رکن پارلیمنٹ عماد واکیم اور جبران باسیل کی جماعت نیشنل فریڈم موومنٹ کے ادی معلوف اور انقولا صحناوی کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔
ما بتشبعوا كذب؟
— Edy Maalouf (@edymaalouf) December 17, 2019
خطر عدم تمديد إمتياز كهرباء زحلة: كذبة
بواخر الطاقة: كذبة
ما خصكن بتسكير الطرقات: كذبة
...
وآخرها سفر الوزير باسيل بطيارة خاصة !
اذا مزعوجين من كلمته بجينيفا لانكن مقصرين بملف النازحين كان فيك تعبر بطريقة ثانية !
واذا بدك تستقبله، هيدا Pass (مني إلك)@wakim_imad pic.twitter.com/xqzXX7i0ZP
عماد واکیم نےایک ٹویٹ میں لکھا کہ عوام کرپشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ہماے وزیر خارجہ خصوصی طیارے پر ایک سے دوسرے اجلاس کے لیے مٹر گشت کررہےہیں۔۔ وہ بھول گئے ہیں کہ لبنان میں کرپشن کس حد تک پھیل چکی ہے اور ریاست کتنی بد انتظامی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے ٹیکنوکریٹ کی حکومت کی تشکیل کی فوری ضرورت ہے۔ موجودہ صورت حال میں لبنانی عوام کے لیے کوئی خیر کی خبر نہیں۔
رکن پارلیمنٹ نقولا صحناوی نے اپنے سیاسی حریف کی ٹویٹ کا تمسخرہ اڑاتے ہوئے کہا کہ جبران باسیل کے پاس اپنی ایک کشتی، ایک قلعہ اور کئی دوسری جائیدادیں ہیں۔