سعودی وزارت حج و عمرہ نے آئندہ ماہ جنوری (2022ء) کے دوران میں "اعتمرنا" ایپلی کیشن کے ذریعے عمرے کے خواہش مند افراد کے واسطے اجازت نامے جاری کرنے کی خدمت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اعتمرنا ایپلی کیشن حرم مکی میں معتمرین کی گنجائش پر انحصار کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے دو رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں سرخ رنگ "شدید ہجوم" جب کہ سبز رنگ "کم ہجوم" کی نشان دہی کرتا ہے۔
اغتنم الفرصة، واحجز للعمرة بكل يسر وسهولة من خلال تطبيق #اعتمرنا.#وزارة_الحج_والعمرة pic.twitter.com/fEROPTaU34
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) December 13, 2021
"اعتمرنا" ایپلی کیشن کے استعمال کا طریقہ :
*انڈروئڈ یا ios فون کے ذریعے ایپلی کیشن کی ڈاؤن لوڈنگ.
*صارف کی جانب سے زبان کا انتخاب.
*صارف کی جانب سے سرکاری اور اپنی ذاتی معلومات داخل کرنا.
*آخری عمل کے طور پر صارف کو 'آمادہ' کو کلک کرنا ہو گا ، اس کے بعد وہ حج و عمرہ کی بکنگ میں اندراج کرا سکتا ہے.
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے "اعتمرنا" اسمارٹ ایپلی کیشن 27 ستمبر 2020ء کو متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کا حصہ ہے۔ سعودی عرب میں شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو 14 اکتوبر 2020ء سے اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
اعتمرنا ایپلی کیشن کے بعد مملکت میں "توکلنا" ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی۔ اس کا مقصد معتمر کی صحت کا تحفظ ہے۔
-
سعودی عرب کے کن شہروں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا ؟
سعودی عرب کے شمال میں واقع ضلع القریات میں ہفتے کی صبح (-1) ڈگری درجہ حرات ریکارڈ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا دائر بنی مالک‘جس کی شُہرت 100 تاریخی دیہات ہیں
سعودی عرب کے جنوب میں جازان کے علاقے میں واقع الدایر بنی مالک گورنری کی خصوصیت ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: بصری بگاڑ کی 700 رپورٹیں پیش کرنے والے شہری کی تکریم
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں جازان کے علاقے میں ایک سعودی شہری نے بصری بگاڑ کو دور ...
مشرق وسطی