سعودی عرب میں زکات ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی کے گورنر انجینئر سہیل ابانمی کے مطابق جدہ کی اسلامی بندرگاہ کے کسٹم کے شعبے میں جامع سہولیات کے ہال کا افتتاح حکومتی کام کے نظام کی ترقی کی اہمیت باور کراتا ہے۔
مذکورہ ہال کا افتتاح کرتے ہوئے ابانمی نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بندرگاہ پر کسٹم اتھارٹی کی جانب سے پیش کردہ تمام خدمات سے استفادے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس طرح صارفین کے لیے مشقت اور وقت دونوں کم ہو جائیں گے۔ یہ ہال اعلی معیار کی کسٹم خدمات پیش کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ کسٹم اتھارٹی مملکت سعودی عرب کو عالمی لوجسٹک پلیٹ فارم کے طور پر دیکھنے کی خواہاں ہے۔
نئے ہال کو جدید انفرا اسٹرکچر اور خصوصیات سے مزین کیا گیا ہے۔ ان میں نمایاں ترین بات یہ ہے کہ تمام کسٹم خدمات One Window سسٹم کے ذریعے ہفتے کے سات 24 گھنٹے فراہم کی جائیں گی۔
اس سلسلے میں سعودی زکات ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے شعبہ کسٹم سے متعلق اپنے ملازمین کو تربیت دینے کا منصوبہ بھی شروع کیا ہے۔
-
سعودی عرب: تیما سے ثمودی دور کا نوشتہ دریافت
قوم ثمود کی تحریروں کے سعودی محقق مرضی جلباخ الفھیقی نے کہا کہ اُنہیں تیما کے جنوب ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب : وادی ضرک میں لہلہاتے سبزے کے دل آفرین مناظر
سعودی عرب کے جنوب میں واقع ضلع المندق میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد "وادی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کبوتروں کی سالانہ پیداوار 4.5 کروڑ تک لیجانے کا ہدف مقرر
سعودی عرب میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت نے بتایا ہے کہ اس نے 2025ء تک ...
ایڈیٹر کی پسند