بابراعظم نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ ڈالنے کا اعزاز حاصل کرلیا
کپتان کی کسوہ فیکڑی میں غلاف کعبہ پر کڑھائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلاف کعبہ(کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کر لیا۔ انہوں نے کسوہ فیکٹری میں غلاف کعبہ پر کڑھائی کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے صارفین انتہائی پذیرائی دے رہے ہیں۔
یاد رہے بابراعظم ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گذشتہ دنوں عمرہ بھی ادا کیا اور اب کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسوہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
کپتان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کرکٹر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘‘۔
-
غلاف کعبہ کی سلائی میں عربی کا ’ثلث فاؤنٹ‘ کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟
عربی خطاطی عربی زبان کے بصری پہلو کے عناصر میں سے ایک ہے، جو فخر اسلام کے آغاز میں ...
مشرق وسطی -
غلاف کعبہ کی تیاری پرانی مشین کیسی تھی؟
کعبہ شریف کے غلاف کے لیے دستی’جاکارد‘ بُنائی مشین ان قدیم مشینوں میں سے ایک ہے ...
مشرق وسطی -
غلافِ کعبہ کے خطاط مختار عالم سعودی شہریت حاصل کرنے کے بعد کیا کہتے ہیں؟
حال ہی میں سعودی شہریت حاصل کرنے والے بیت اللہ کے غلاف "کسوہ" کے خطاط اور مکہ ...
مشرق وسطی -
غلاف کعبہ کی پرنٹنگ‘ کا ’چاک سے جدید آلات تک‘ کا سفر
کعبہ شریف کےتاریخ کی طرح بیت اللہ کے غلاف کی تاریخ بھی طویل ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری ...
مشرق وسطی