شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ "اسرائیل" نے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب دارالحکومت دمشق کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق شامی فضائی دفاع نے اسرائیلی حملوں کے خلاف جوابی فائرنگ کی اور متعدد حملے پسپا کردیے۔

شام کے دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے پہلے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

شامی ٹی وی نے بتایا کہ اسرائیل نے دمشق کے اطراف میں جارحیت کا مظاہرہ کیا جب کہ فضائی دفاع نے دارالحکومت اور اس کے اطراف کی فضائی حدود میں "دشمن اہداف" کا جواب دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بمباری کا نشانہ بننے والے مقامات میں سے ایک حفیر التحتا علاقے کے قریب ایئر ڈیفنس بٹالین تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری دو میزائل حملوں پر مشتمل تھی اور ان میں سے ایک میزائل دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب گرا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ "اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے فضائی جارحیت کی، جس میں دمشق کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے فضائی دفاع نے اسے روک دیا اور دشمن کے متعدد میزائلوں کو مار گرایا۔

خبر رساں ایجنسی نے اشارہ کیا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

دمشق کو نشانہ بنانے والا یہ حملہ مارچ کے اواخر کے بعد پہلا حملہ ہے اور 2 مئی کو حلب شہر کے آس پاس کے مقامات پر اسرائیلی بمباری میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں شامی فوج اور ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کے مبینہ حملوں کا نشانہ بننے والے مقامات میں گولہ بارود اور اسلحہ کے ڈپو بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں