سوڈان فوج اور آر ایس ایف نے جدہ میں بالواسطہ بات چیت شروع کردی: سعودی عرب، امریکہ
فریقین سے نئی جنگ بندی اور اسے موثر طور پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے: ریاض اور واشنگٹن کا مشترکہ بیان
سعودی امریکی مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے وفود جدہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور قلیل مدتی اقدامات پر ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے بالواسطہ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جدہ مذاکرات کے باضابطہ طور پر دوبارہ شروع ہونے سے پہلے فریقین کو انسانی امداد کی فراہمی کا فیصلہ کر لینا چاہیے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض اور واشنگٹن کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی معطلی کے باوجود سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے وفود جدہ شہر میں موجود ہیں۔ جنگ بندی کا خاتمہ کے لیے سعودی عرب اور امریکہ دونوں مذاکراتی وفود کے ساتھ مسلسل بات چیت کے خواہشمند ہیں۔ یہ بات چیت انسانی امداد کی سہولت فراہم کرنے کے طریقوں اور فریقین کو اٹھائے جانے والے قلیل مدتی اقدامات پر ایک معاہدے تک پہنچنے پر مرکوز ہے۔ جدہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سہولت کار باضابطہ بات چیت دوبارہ شروع کرانے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کا کہنا ہے کہ انہیں 11 مئی کے جدہ اعلامیہ کے تحت سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور امریکہ سوڈان کے عوام کے ساتھ اپنے وعدے پر مضبوطی سے کھڑے ہیں اور سوڈانی فوج اور آر ایس ایف سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک نئی جنگ بندی پر اتفاق کریں اور فوجی کارروائیوں کو مستقل طور پر بند کرنے کے مقصد کے ساتھ اس جنگ بندی کو موثر مؤثر طریقے سے نافذ بھی کریں۔
قبل ازیں العربیہ کے ذرائع نے منگل کے روز سعودی عرب اور امریکہ کی سرپرستی میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے شروع ہونے کی تصدیق کی۔ مذاکرات کا ایجنڈا انسانی بنیادوں پر انتظامات اور جنگ بندی پر مرکوز ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ہر وفد نے مذاکراتی عمل کے سہولت کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں اور مذاکرات کے موجودہ دور میں کوئی نیا ایجنڈا تجویز نہیں کیا گیا۔
اس ہفتے کے آغاز میں سعودی عرب اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک نئی جنگ بندی پر اتفاق کریں۔ گزشتہ جمعرات کو سعودی اور امریکی ثالثوں نے جدہ شہر میں جنگ بندی کے مذاکرات کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
-
امریکا اور سعودی عرب شرائط پر سوڈان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں: واشنگٹن
جزیرہ نما عرب کے امور کے لیے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ڈینیئل بینائم نے جمعے کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب نے سوڈان کے لئے دسواں امدادی جہاز روانہ کر دیا
سعودی عرب نے سوڈان کے لئے امدادی سامان پر مشتمل دسواں جہاز سوڈانی شہر پورٹ سوڈان ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور امریکہ کا سوڈانی فوج اور آر ایس ایف پر جنگ بندی میں توسیع پر زور
سعودی عرب اور امریکہ نے اتوار کے روز سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز ( آر ایس ایف) ...
مشرق وسطی -
امریکا اور سعودی عرب کا سوڈان میں عارضی جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پر اصرار
سعودی عرب اورامریکا نے سوڈان کے متحارب فریقوں پرزوردیا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب اور امریکا کی مساعی سے سوڈان کے متحارب گروپوں میں 7 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ
سعودی عرب اور امریکا نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اعلان کیا ہے کہ سوڈانی فوج ...
مشرق وسطی