اسرائیل کی جانب سے ایک بڑے فوجی آپریشن میں مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے کیمپ پر زمینی اور فضائی حملے کے بعد، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے، ایک فلسطینی طبی ذریعے نے کہا کہ جنین کیمپ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک حقیقی جنگ ہے۔
طبی ذریعے نے العربیہ/الحدث سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے زخمیوں کے "سر اور پیٹ میں کئی زخم ہیں، اور بعض کے جسمانی اعضا ضائع ہو چکے ہیں ۔"
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک تازہ ترین کاروائی کے دوران پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔
ان میں سے چار آج جنین شہر میں فوجی آپریشن کا نشانہ بنے جس میں ڈرون کے ساتھ فضائی بمباری اور زمینی فوج کا استعمال کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بھی پیر کی صبح اعلان کیا کہ وہ جنین شہر میں اہداف پر بمباری کر رہی ہے۔
یہ آپریشن جنین کیمپ میں ایک بڑی کارروائی کے دو ہفتے بعد کیا جارہا ہے، جس میں کئی سالوں میں پہلی بار ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔
مايحدث في #جنين حرب حقيقية.. مسعف فلسطيني لـ #العربية : إخلاء الإصابات في الشوارع والأزقة بشكل كامل #فلسطين pic.twitter.com/cNEeGRbH1M
— العربية (@AlArabiya) July 3, 2023
اسرائیل نے اسے "مغربی کنارے میں دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور کوششوں" کے طور پر بیان کیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہیچٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم بعض مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
جنین شہر اور اس کا پناہ گزین کیمپ فلسطینیوں اور اسرائیلی افواج کے درمیان تصادم کے لیے انتہائی حساس مقام سمجھا جاتا ہے، جہاں گذشتہ مہینوں میں شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی مزاحمت کاروں کی مسلح کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا۔
-
جنین میں اسرائیل کا بڑھتا ہوا تشدد مزید کشیدگی کا باعث بنے گا: اردن
اردن کی وزارت خارجہ نے آج پیر کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی مسلسل ...
مشرق وسطی -
فلسطین: جنین پر اسرائیلی حملے سے درجنوں فلسطینی زخمی، 7 جاں بحق
اسرائیل نے مغربی کنارے میں ایک بڑے فوجی آپریشن میں جنین شہر اور اس کے پناہ گزین ...
مشرق وسطی -
جنین میں کشیدگی ۔۔۔ اسرائیل نے تازہ دم فوجی کمک علاقے میں بھیج دی
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ پر پیر اور اتوار کی ...
مشرق وسطی