مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینیوں کے مہاجر کیمپ پر پیر اور اتوار کی درمیانی شب اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہو گئے۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں نے اپنے مراسلوں میں بتایا ہے کہ سوموار کی صبح اسرائیل نے مزید تازہ دم کمک جنین شہر فلسطینی مہاجرین کے کیمپوں کی جانب روانہ کر دی ہے۔
عینی شاہدین کے حوالے سے نامہ نگاروں کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنین کے قریب سھل المقیبلہ کے علاقے میں کئی ٹینک کھڑے دیکھے گیے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے اس سے قبل بتایا تھا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوئے جبکہ غرب اردن اردن کے علاقے جنین میں رات گئے کی جانے والی اسرائیلی کارروائی میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
Watch: Dozens of Palestinians have been injured in Israeli air strikes in #Jenin. https://t.co/bZMgXtPman pic.twitter.com/q4m53zpVrz
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 3, 2023
ذرائع کے مطابق فضا سے داغا جانے والے میزائل سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
انہی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غرب اردن میں کی جانے والی فوجی کارروائی کے جلو میں جنین مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں متعدد افراد شہید اور دیگر کئی شدید زخمی ہوئے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ وہ شہر اور مہاجر کیمپوں میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کنٹرول کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ اسرائیلی نے دعویٰ کیا کہ جس مکان کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے اسے مسلح افراد اپنے مواصلاتی اور جاسوسی مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
اسرائیلی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نشانہ بنائے جانے والے گھر کو چند ایسے مطلوب افراد اپنے محفوظ ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے جنہوں نے گذشتہ مہینوں کے دوران علاقے میں اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
بڑے پیمانے پر آپریشن
یاد رہے کہ شمال غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی کارروائی کے بعد اسرائیل نے علاقے میں بڑی کارروائی کا عندیہ ظاہر کیا تھا۔
حالیہ اسرائیلی کارروائیوں نے فلسطینیوں کے ذہنوں میں اپریل 2002 کے ہلاکت خیز محاصرے کی یاد تازہ کر دی میں اقوام متحدہ کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 58 فلسطینی شہید کر دیے گئے تھے۔
-
22 برسوں میں اسرائیلی کے جنین پر فضائی حملے، تین فلسطینی شہید
22 فلسطینی زخمی ہو گئے، 6 اسرائیلی فوجی بھی زخمی، اسرائیلی نشانچی فلسطینی گھروں کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین کیمپ پر دھاوا بول دیا، 4 فلسطینی زخمی
اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا ...
مشرق وسطی -
جنین میں جھڑپیں اور 5 افراد کی گرفتاری اور درجنوں آباد کاروں کا الاقصیٰ پر دھاوا
اسرائیلی فورسز نے آج منگل کو علی الصبح مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کی پھر جارحیت: جنین میں 3 فلسطینی شہید، مشرقی القدس میں 7 زخمی
جنین میں 3 فلسطینی گرفتار، رواں برس مغربی کنارے میں 74 فلسطینیوں کو شہید کیا جا ...
مشرق وسطی