شام کی عرب خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج بدھ کو علی الصبح اسرائیلی فضائی حملے میں دارالحکومت دمشق کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شامی فوجی اور دو ایران نواز جنگجو ہلاک ہوگئے۔بمباری سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
’سانا’ نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "رات کو ایک بج کر پچیس منٹ اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کے شمال کی سمت سے میزائلوں کے ساتھ ایک فضائی حملہ کیا، جس میں دمشق کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔"
ذرائع نے مزید کہا کہ "جارحیت کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے اور کچھ مادی نقصان ہواہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے میزائلوں کو روکا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔"
اپنے حصے کے لیے، سیریئن آبزرویٹری نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے قریب اسرائیلی گولہ باری سے ایران نواز گروپ کے دو عسکریت پسند اور ایک شامی فوجی مارا گیا۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ "اسرائیلی میزائلوں نے الدیماس کے ہوائی اڈے اور الصبورہ کے علاقے کے قریب فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں لبنانی حزب اللہ کے فورتھ ڈویژن بریگیڈ اور گودام اس علاقے میں موجود ہیں۔"
ذرائع نے مزید کہا کہ بمباری کے نتیجے میں "ہدف بنائے گئے مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، اب تک انسانی نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔"
گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں شامی فوج کے ٹھکانوں اور ایرانی اور حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل شاذ و نادر ہی حملوں کے نفاذ کی تصدیق کرتا ہے، لیکن وہ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے اپنی سرحدوں کے قریب اپنی فوجی موجودگی قائم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرتا رہے گا۔
گذشتہ ہفتے شام کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ دارالحکومت دمشق کے قرب و جوار میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
-
شام کے شہر حلب میں اسرائیلی بمباری، ایک فوجی ہلاک، 7 زخمی
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں حلب کے ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بند کردیا گیا
مشرق وسطی -
دمشق پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو شہری ہلاک: شامی میڈیا
شام کےسرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دمشق پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم ...
مشرق وسطی -
شام: حمص کے قریب واقع الضبعہ فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں اسرائیلی بمباری
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار کے روز الصباح شام کے ایئر ڈیفنس نے حمص کے ...
مشرق وسطی -
شام کے دارالحکومت دمشق پر24 گھنٹوں میں دوسری بار اسرائیلی بمباری
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’سانا‘ کے مطابق آج جمعے کی صبح دمشق کے جنوب مغرب میں ...
بين الاقوامى