اسرائیل کو اسلحہ دینے والے ملک فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں: عرب پارلیمنٹ
عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔ تاریخ سب ریکارڈ کر رہی ہے۔ سپیکر عادل عبدالرحمان العصومی کا خطاب
عرب پارلیمنٹ نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خاموشی شرمناک ہے۔ عالمی برادری کےسامنے غزہ میں ہر روز انسانیت کے خلاف اسرائیلی جرائم جاری ہیں۔ مگر ہر طرف خاموشی ہے۔
ان خیالات کا ظہار عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل عبدالرحمان العصومی نے 147 ویں بین ال پارلیمانی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ 147 ویں اجلاس کی میزبانی انگولا کی طرف سے کی جارہی ہے اور یہ اجلاس اس کے دارالحکومت میں جاری ہے۔
سپیکر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونےو الی ہلاکتوں کو عالمی رد عمل کو بے وقاری کا نام دیا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ 'عالمی برادری کی فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموشی و اندھا پن اور اسرائیل کے لیے کچھ ملکوں کی مدد و حمایت خطے میں بڑی تباہی کا سبب بنے گی۔'
سپیکر عرب پارلیمنٹ نے کہا ' فلسطین کے لوگ مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، انہوں نے پہلے بھی بہت مصائب دیکھے ہیں اور آج بھی مصائب جھیل رہے ہیں ، پچھلے 75 سال سے انہیں ناانصافی، جبر،قتل وغارتگری اور گرفتاریوں کا سامنا ہے۔ '
' فلسطینی بد ترین قسم کے جرائم کا سامنا کر رہے ہیں یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ یہ ظالم اور وحشی قابض فوج کے ہاتھوں نسل کشی ہے، یہ اپنی زمین اور گھروں سے جبری بے دخلی ہے، جسے فلسطینی سہہ رہے ہیں۔'
عادل عبدالرحمان العصومی نے اپنے خطاب میں بین الاقوامی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں ، اور ان ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جو اسرائیل کی مدد کر رہے ہو۔ تمہاری خاموشی اور غیر جانبداری نہیں ہے بلکہ یہ جرائم میں شراکت داری ہے، یہ تمہاری بے شرمی ہے اور تاریخ اس سب کچھ کو ریکارڈ کر رہی ہے۔ '
عرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ' جنگ کو روکنےاور صورت حال کو ٹھندا کرنے کے بجائے کچھ ملک اسرائیل کو اسلحہ دے رہے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کو قتل کرے ، فلسطینی بچوں اور عورتوں کو قتل کرے۔ ہم سمجھتے ہیں ان اسرائیل کو اسلحہ دینے والے ملکوں کا اصل چہرہ سامنے آرہا ہے۔'
-
غزہ کی گرافک تصاویر سے احساسِ جرم اور تشویش سے کیسے نمٹا جائے
جیسا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر سیکڑوں فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے تو بین الاقوامی ...
مشرق وسطی -
کوئی انسان اس جنگ میں کیسے شامل ہو سکتا ہے جس کا مطلب معصوم بچوں کی ہلاکت ہے؟
غزہ میں نسل کشی جاری ہے؛ تمام مغویان رہا کیے جائیں، غزہ تک امدادی سامان پہنچنے کا ...
بين الاقوامى -
طیب ایردوآن اور پوپ فرانسس کا غزہ بارے تبادلہ خیال ، پوپ کا دوریاستی حل پر زور
صدر ترکیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر عالمی خاموشی کو انسانیت کے لیے ...
بين الاقوامى