سعودی قیادت کی طرف سے امیرِکویت کی وفات پر تعزیت
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔
ایوان شاہی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امیر کویت شیخ نواف الأحمد الجابر الصباح کی وفات کی اندوہناک خبر ملی ہے۔‘
’شاہ سلمان اور ولی عہد نے صباح خاندان اور کویت کے عوام سے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔‘
شاہ سلمان اور ولی عہد نے کہا ہے کہ ’کویت کے اس غم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔‘
ایوان شاہی نے شیخ نواف الاحمد کی بلندی درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی ہے۔
-
سہ فریقی ملاقات، سعودی عرب اور ایران بیجنگ معاہدے پر مکمل عمل کے لیے پر عزم
سعودی چینی ایران سہ فریقی کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا بحرین میں 100,000 درخت لگانے کا اقدام
سعودی نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن (سبزیوں کی ...
مشرق وسطی -
امیر کویت شیخ نواف آل صباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
کویت کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ امیر شیخ نواف الاحمد الجابر آل صباح ہفتے کے ...
مشرق وسطی