برطانوی وزیر دفاع گریس شیپس نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی افواج نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کے تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران بحیرہ احمر سے بحیرہ روم تک بحرانوں کو ہوا دے رہا ہے۔
برطانوی وزی دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب برطانیہ نے کہا گیا کہ برطانیہ حوثیوں پر گذشتہ جمعہ کے روز کیے گئے حملوں کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے جس کے بعد نئے حملوں کا فیصلہ کیا جائےگا۔
ایران کی طرف سے خطرات لاحق
برطانوی وزیر دفاع نے ’ایکس‘پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ایرانی پراکیسز بحیرہ احمر سے بحیرہ روم تک بحرانوں کو ہوا دے کر خطرہ پیدا کررہی ہیں۔
ان کا اشارہ بحیرہ احمر میں شپنگ لائن پر یمن کے ایران نواز حوثی عسکریت پسندوں کے حملے کی طرف تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایک خطرے کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تجارت دہشت گردی کا ہدف بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملیشیاؤں کی سرگرمیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور اسلحے کے لیے عالمی مقابلہ بہت بڑے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
برطانوی وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ دُنیا مزید خطرناک مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
-
جنگ کے 101 دن،غزہ کے باشندوں کوبڑے فضائی حملے کا خطرہ لاحق
غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کے 101 ویں روز بھی توپ خانے سے گولہ باری کا سلسلہ تھم ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارے میں گاڑیوں کی ٹکر کی زد میں آٹھ افراد ہلاک ، ایک چاقو زنی سے مارا گیا
مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل کئی دنوں سے فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات میں ...
مشرق وسطی -
امریکہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کی حمایت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ نہیں کر سکتا: ایران
ایران کے وزیر خارجہ نے پیر کو انکلیو میں جنگ کے سفارتی حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ...
مشرق وسطی