امریکی طیاروں کے مغربی عراق اور مشرقی شام میں حملوں کے بعد خطے میں غیرمعمولی کشیدگی کے ماحول میں عراقی عسکریت پسند گرپوں نے شمالی عراق میں حریر بیس پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
آج ہفتے کے روز عراقی عسکری گروپوں نے شمالی عراق کے علاقے کردستان میں حریر ایئر بیس کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس اڈے پر امریکی فوجی تعینات ہیں۔
عراقی گروپوں کا حملے جاری رکھنے کا اعلان
"عراق میں اسلامی مزاحمت" کے نام سے سرگرم گروپ نے ایک بیان میں زور دیا کہ اس نے یہ حملہ "امریکی افواج کے خلاف مزاحمت کے اپنے نقطہ نظر کے تسلسل اور غزہ میں فلسطینیوں کے اسرائیل کےہاتھوں قتل عام کے جواب میں کیا ہے"۔
بیان میں زور دیاکہ وہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات پر حملے جاری رکھے گی۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے العربیہ/الحدث کو تصدیق کی ہے کہ عراق میں کردستان کے علاقے کی فضائی حدود میں کوئی ڈرون داخل نہیں ہوا۔
اربیل کے ایک سرکاری ذریعے نے بھی حریر اڈے کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
امریکی فورسز نے جمعے کو عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے زیر استعمال درجنوں ٹھکانوں پر طیاروں اور ڈرونز سے حملے کیے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملے اردن میں ایک امریکی فوجی تنصیب ’ٹاور-22‘ پر ایران کے حمایت یافتہ ایک عسکری گروپ کے ڈرون حملے کے جواب میں کیے گئے جس میں تین امریکی فوجی ہلاک اور 40 کے لگ بھگ زخمی ہو گئے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ فورسز (سینٹکام) نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ فورسز نے عراق اور شام کے اندر پاسداران انقلاب قدس فورس اور اس کے اتحادی ملیشیا گروپوں کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔ امریکی فورسز نے پچاسی سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں کے لیے کئی ایرکرافٹ استعمال ہوئے جن میں دور تک مار کرنے والے جنگی طیاروں نے امریکہ سے بھی اڑان بھری۔
-
حماس اور اسرائیل کے درمیان 6 ہفتے کی جنگ بندی کا نیا معاہدہ متوقع
غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو روکنے کے لیے جاری کوششوں کی امیدو ...
مشرق وسطی -
عراق کی جانب سے امریکی حملوں کی مذمت، خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دے دیا
"یہ حملے عراق اور خطے کی سلامتی و استحکام کے لیے تباہ کن ہوں گے": عراق
مشرق وسطی -
امریکہ نے عراق اور شام میں کن اہداف کو نشانہ بنایا؟ تفصیلات جاری
کئی دنوں سے امریکا کے عراق اور شام میں ایران نواز گروپوں کے خلاف حملوں کے امکانات ...
بين الاقوامى