وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے بدھ کو کہا کہ غزہ اور مصر کے درمیان ایک بفر زون فلاڈیلفیا راہداری کے 75 فیصد حصے پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول تھا۔
انہوں نے اسرائیل کے پبلک براڈکاسٹر کان کو بتایا، "غزہ کے اندر اسرائیلی دفاعی افواج اب فلاڈیلفیا راہداری کے 75 فیصد حصے پر کنٹرول کیے ہوئے ہے اور مجھے یقین ہے کہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اس کا پوری راہداری پر کنٹرول ہو جائے گا۔ مصریوں کے ساتھ مل کر ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہتھیاروں کی سمگلنگ روکی جائے۔"
ہنیگبی نے مزید یہ توقع ظاہر کی کہ غزہ میں لڑائی کم از کم 2024 تک جاری رہے گی۔
-
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے غزہ سے مریضوں اور زخمیوں کی منتقلی روکے جانے کی سخت مذمت
عالمی ادارہ صحت نے منگل کے روز خبردار کیا ہے کہ غزہ میں زخمیوں و مریضوں کو علاج کے ...
مشرق وسطی -
غزہ میں اسرائیل کی ناکہ بندی کا تسلسل، جو بائیڈن انتظامیہ میں ایک اور استعفا
امریکی حکومت کی طرف سے شائع کردہ حالیہ رپورٹ سے اختلاف کرنے والی دفتر خارجہ کی ...
بين الاقوامى -
وزارتِ صحت غزہ کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں کم از کم 36,171 فلسطینی ہلاک
غزہ کی وزارتِ صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں ...
مشرق وسطی