اسرائیلی فوج نے بدھ کی رات شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب ایک رن اوور آپریشن میں دو اسرائیلیوں کو ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
فوج نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ بدھ کی شام نابلس کے مضافات میں ایک اسرائیلی بستی کے قریب ایک مشتبہ فلسطینی نے آباد کاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔
فوج نے بعد میں "دو اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت " کی تصدیق کی۔
فوج نے فوری طور پر اس شخص کا تعاقب شروع کر دیا جس پر اس حملے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی غزہ کی پٹی میں جنگ کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔
سات اکتوبر کو غزہ کی پٹی کے ارد گرد کی بستیوں میں حماس کی طرف سے کیے گئے ایک اچانک حملے میں 1,189 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔
حملے کے دوران 252 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کردیا گیا تھا۔ ان میں سے تقریباً 100 کو رہا کیا گیا تاہم 121 یرغمالی ابھی تک قید ہیں، جن میں سے 37 ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل نے جواب میں حماس کو "ختم کرنے" کے عزم کے تحت غزہ میں وسیع پیمانےپر جنگ شروع کی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 36,171 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری، خواتین اور بچے شامل ہیں