وسطی غزہ سے رہائی پانے والی ایک اسرائیلی خاتون یرغمالی کی رہائی کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آنے والی ویڈیو میں وہ بتا رہی ہے کہ اسے ایک موٹر سائیکل پر اغوا کر کے لے جایا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے اب تک کی اپنی طویل ترین جنگ کے دوران جنگ کا نواں ماہ شروع ہونے کے بعد چار یرغمالیوں کو زندہ رہا کرانے میں کامیابی کا پہلا اعلان ہفتے کے روز کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ان چاروں یرغمالیوں کو نصیرات کیمپ سے ایک مشکل اور پیچیدہ کارروائی کے بعد رہا کرالیا گیا ہے۔
ان میں سے ایک یرغمالی 25 سالہ نووا ارغمانی نے اپنی پہلی ویڈیو میں کہا ہے کہ اسے اغوا کرنے والوں نے سات اکتوبر کو ایک موٹر سائیکل پر اغوا کیا تھا جب وہ اپنے والد کے ساتھ تھی۔ لیکن اب میں رہا ہو چکی ہوں۔
مجھے قتل نہ کرنا!
اس سے پہلے اسی اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو ریلیز کی گئی تھی۔ وہ موٹر سائیکل کی سیٹ پر بٹھا کر لے جائی گئی اور راستے میں کہہ رہی تھی 'مجھے قتل نہ کرنا ۔ یہ اہم بات ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ہفتہ کی صبح اپنے بیان میں کہا تھا ' اسرائیلی فوج کے تینوں شعبے، بری فوج، بحری فوج اور فضائی فوج مل کر ایک کارروائی کر رہی ہیں تاکہ قیدیوں کو رہا کر ا سکے۔
ترجمان کے مطابق یہ منظم آپریشن انٹیلی جنس رپورٹ کے بعد منظم کیا گیا تھا۔ انٹیلی جنس رپورٹس میں ان چار یرغمالیوں کے بارے میں مخبری کی گئی تھی۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں انہی چار کی اس علاقے میں موجودگی کی اطلاع کئی روز پہلے دی گئی تھی۔ جس کے کئی دن بعد پوری تیاری سے آپریشن کی منصوبہ بندی کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔
ہفتے کے روز کارروائی کے نتیجے میں رہا ہونے والے یرغمالیوں میں نووا ارغمانی، الموگ میر جان، آندرے کوزلوو اور شلوہ می زیو شامل ہیں جنہیں حماس نے سات اکتوبر کو نووا میوزک فیسٹیول سے اغوا کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ سب طبی لحاظ سے اچھی صحت کے ساتھ ہیں۔
-
اسرائیلی ناکہ بندی، غزہ کے باشندے سمندر کا کھارا پانی پینے پرمجبور
غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کے پاس سمندر کے راستے پانی تک پہنچنے ...
مشرق وسطی -
سمندر کے راستے سے غزہ کو سامان کی ترسیل دوبارہ شروع کی جائے گی: اسرائیل
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے غزہ کے قریب امریکی عارضی گھاٹ پر ...
مشرق وسطی -
غزہ سے زندہ اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے بعد بینی گانٹز نےاستعفے کااعلان ملتوی کردیا
اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹزکی جانب سے آج ہفتے کے روز اپنے ممکنہ استعفے ...
مشرق وسطی