اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹزکی جانب سے آج ہفتے کے روز اپنے ممکنہ استعفے کے اعلان کے حوالے سے اعلان کردہ تقریر ملتوی کردی ہے جس میں وہ جنگی کونسل سے استعفیٰ دینےوالے تھے۔ان کے اس فیصلے کو غزہ کے علاقے النصیرات سے چار اسرائیلی قیدیوں کے زندہ بازیاب کرائے جانے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
4 قیدی زندہ بازیاب
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے X پلیٹ فارم پر اطلاع دی کہ "چار اسرائیلی قیدیوں 25سالہ نوا ارگمانی، 21 سالہ الموا میر،27 سالہ آندرے کوزلوف اورچالیس سالہ شلومی زیو کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ انہیں حماس کے جنگجوؤں نے گذشتہ برس سات اکتوبر کو غزہ کےاطراف میں کیے گئے ایک طوفانی حملے میں یرغمال بنا لیا تھا۔ ان کی صحت بہتر ہے‘‘۔
بینی گانٹز نسبتا اعتدال پسند اسرائیلی سیاست دان ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ آج ہفتے کی شام ایک اہم خطاب میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی سربراہی میں قائم جنگی کونسل سے اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔ قبل ازیں انہوں نے وزیراعظم کو غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد کے منصوبے کے بارے میں حتمی لائحہ عمل پیش کرنے کی 8 جون کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وزیراعظم ما بعد جنگ غزہ کے حوالے سے اپنا منصوبہ پیش نہیں کرتے تو وہ جنگی کونسل سے استعفیٰ دے دیں گے۔
خیال رہے کہ آٹھ ماہ سے غزہ میں یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے جاری اسرائیلی جنگ میں یہ پہلا موقع ہے جب فوج چار اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
دوسری طرف بینی گینٹز کی استعفے کی دھمکی بھی نیتن یاھو کے لیے ایک اضافی دباؤ ہے۔ اگر وہ جنگی کونسل سے الگ ہوجاتے ہیں تو نیتن یاھو کو معتدل اسرائیلی سیاست دانوں کی حمایت سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔
-
اسرائیل، حماس پر اپنی پسند مسلط نہیں کر سکتا: اسماعیل ہنیہ
"تحریک کوئی ایسا معاہدہ قبول نہیں کرے گا جس سے فلسطینیوں کو تحفظ حاصل نہ ہو"
مشرق وسطی -
اسرائیلی ناکہ بندی، غزہ کے باشندے سمندر کا کھارا پانی پینے پرمجبور
غزہ کی پٹی میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کے پاس سمندر کے راستے پانی تک پہنچنے ...
مشرق وسطی -
سمندر کے راستے سے غزہ کو سامان کی ترسیل دوبارہ شروع کی جائے گی: اسرائیل
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے غزہ کے قریب امریکی عارضی گھاٹ پر ...
مشرق وسطی