یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول شہروں اور گورنریوں میں اغواء کی وارداتوں کا رجحان مزید بڑھ گیا ہے۔ فنکاروں، موسیقاروں اور شادی ہالوں کے مالکان کے علاوہ غیر ملکی سفارت خانوں اور مقامی اور بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ملازمین بھی اغوا ہونے والوں میں شامل ہیں۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صنعاء کے شمال میں واقع عمران گورنری میں حوثی ملیشیا نے تین لڑکیوں کو اغوا کر لیا جو گانے کا کام کرتی ہیں۔ حوثی ملیشیا کا کہنا ہے کہ گورنری میں ’گانا حرام‘ ہے۔
صنعاء کے عماد عبداللہ جو ایک ساؤنڈ انجینیر اور موسیقی کے پروگرامات کے منتظم ہیں نےکہا کہ "تین خواتین فنکار اپنی ماؤں کے ساتھ صنعاء سے عمران میں گانے کے لیے نکلی تھیں۔ جب وہ ہال سے باہر نکلیں تو ایک حوثی گارڈ نے انہیں گیٹ پر روک لیا۔" حوثی گروپ کے ارکان نے انہیں اسی جگہ پر روک دیا اور انہیں اپنی منزل کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی۔ بعد ازاں ان سے عہد لیا گیا کہ وہ دوبارہ گلوکاری نہیں کریں گی۔
عبداللہ نے مزید کہا کہ "اس کے بعد چار خواتین گئیں اور انہیں حوثی چوکی پر گرفتار کر لیا گیا فنکاروں کو اس بہانے سے اغوا کر کے سینٹرل جیل لے جایا گیا۔
حالیہ عرصے کے دوران حوثی ملیشیا نے حوثی رہ نما عبدالعزیز ابوخرفشہ کے حکم پر تقریباً 15 گلوکاروں، موسیقاروں، ساؤنڈ انجینئرز اور ہال مالکان کو اغوا کیا گیا۔ ان میں فنکار محمد النسانی، بلال العمیری اور گلوکار نجیب الشامی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فنکاروں کو ان کے گھروں اور چوکیوں سے اغوا کیا گیا۔ ان میں سے کچھ کو شادی بیاہ سے واپسی کے بعد اس بہانے سے اغوا کیا گیا کہ نشانہ بننے والے افراد نے عمران شہر کے اندر تقریبات اور شادیوں میں گانوں پر پابندی کے سابقہ فیصلے پر عمل درآمد سے انکار کر دیا تھا۔
-
فلسطینی رہنما برغوثی کے سابق اسرائیلی وزیر سے گلے ملنے کے بعد ہنگامہ
اچانک ملاقات ہوئی: مصطفی برغوثی نے وضاحت پیش کردی، متنازع بیانات پر بھی شدید تنقید ...
مشرق وسطی -
حماس ٹوٹ رہی ہے، اس سے جنگ بندی کرنا حماقت ہوگی: سموٹریچ
اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسند یہودی جماعت کے سربراہ اور وزیر خزانہ ...
مشرق وسطی -
یوکرین جنگ کے بعد بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دورہ روس
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یوکرین جنگ کے بعد روس کا پہلا دو روزہ سرکاری دورہ کر ...
بين الاقوامى