ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیراور ایران میں اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ کمال خرازی نے اعلان کیا کہ اگر اسرائیل نے گولان میں مجدل شمس کو نشانہ بنانے کے بہانے لبنان پر حملہ کیا تو اسے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کی ’ارنا‘ نیوز ایجنسی کے مطابق کمال خرازی نے کہا کہ اسرائیل کو جان لینا چاہیے کہ اگر اس نے یہ خطرہ مول لیا تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "نیتن یاہو کا بہترین حل غزہ میں وحشیانہ جنگ کا خاتمہ ہے، کیونکہ اگر وہ جنگ جاری رکھتے ہیں تو انہیں انسانی نقصانات اور تباہی کے سوا کچھ نہیں ملے گا"۔
ایرانی عہدیدار نے نشاندہی کی کہ "اسرائیل اب حزب اللہ پر مقبوضہ گولان پر حملے کا الزام لگا کر جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی الزامات مضحکہ خیزہیں کیونکہ مقبوضہ گولان کے رہائشی اسرائیلی حکام کی مخالفت کرتے ہیں"۔
خیال رہے کہ 27 جولائی کو مجدل شمس کے ایک فٹبال اسٹیڈیم میں میزائل پھٹنے سے بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی حکام نے لبنانی حزب اللہ پر اس واقعے کی ذمہ داری کا الزام عائد کیا اور اس کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
-
ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ میں عہدے کا حلف اٹھا لیا
ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ...
بين الاقوامى -
وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، دورہ ایران منسوخ کردیا
وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے تمام مصروفیات ترک کردیں اور ڈاکٹروں نے ...
پاكستان -
امریکی انٹیلی جنس کا ٹرمپ کا راستہ روکنے کے لیے ایران کی "خفیہ مہم" کا انکشاف
امریکی انٹیلی جنس کی ایک ذمے دار کے مطابق ایران سوشل میڈیا کے ذریعے ایک "خفیہ مہم" ...
بين الاقوامى