مٹی کھانے کی وجہ سے خلع لینے والی خاتون کو علاج کی پیش کش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

مصرمیں مٹی کھانے کی وجہ سے شوہرسے خلع لینے والی عورت کےبارے میں ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد متاثرہ خاتون کے علاج کے لیے بھی مہم شروع ہوگئی ہے۔

’مٹی کھانے والی عورت‘ کے لقب سے مشہور ہونے والی مصری خاتون کے عارضے کے علاج کے لیے دو خواتین صحافیوں نے علاج کی پیش کش کی ہے۔

براڈکاسٹرز مفیدہ شحیہ اور سہیر جودہ نے انکشاف کیا کہ وہ نایاب نوعیت کے عارضے جسے"پیکا" سنڈروم کا نام دیا جاتا ہے کی شکار خاتون کا علاج کروانے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بیماری شاذ و نادر ہی صورتوں میں لاحق ہوتی ہے تاہم اس کا علاج نفسیاتی طریقے سے کیا جاتا ہے۔ اس بیماری کے شکار مریض کو "مٹی کھانےکی" عادت پڑ جاتی۔ دونوں خواتین صحافیوں کا کہناہے کہ وہ مٹی کھانے والی عورت کو مشہور نفسیاتی ماہر نبیل القط کے پاس لے جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات صرف "مٹی" کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ ان کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے جس کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

شوہر کا خیر مقدم

اس کیس میں شوہر کی وکیل نہیٰ الجندی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ان کے مؤکل اہلیہ ان سے خلع لے چکی ہیں مگر شوہر کی طرف سے علاج کے بعد دوبارہ نکاح کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں علیحدگی نہیں چاہتے تھے۔شوہر کا کہنا ہےکہ وہ باہمی رضامندی سے اپنی بیوی اور بچے کو گھر واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ ڈاکٹر نبیل القط مصر کے نامور ماہر نفسیات ہیں۔ وہ ان کی بیوی کا علاج کریں گے تاکہ وہ "مٹی کھانے" کی عادت ترک کرکے ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گذاریں

نیا عقد نکاح

خاتون وکیل نے وضاحت کی کہ اگر میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ ہونا چاہتے ہیں تو انہیں دوبارہ عقد نکاح کرنا ہوگا۔ نیا مہر مقرر کیاجائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ خاتون نے اپنے شوہر سے حمل کے دوران اس لیے طلاق لے لی تھی کیونکہ شوہر نے اس کے بہ قول اسے کھانے کے لیے مٹی لا کردینےسے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد خاتون معاملہ فیملی کورٹ میں لے کرگئی جس کے بعد عدالت نے ان کےدرمیان علاحدگی کرادی تھی۔

پیکا سنڈروم

پیکا سنڈروم غذائیت کی خرابی کی ایک قسم ہے جس کی وجہ سے اس کا شکار مریض عجیب و غریب چیزیں کھاتا ہے جس میں کوئی غذائیت نہیں ہوتی اور یہ عارضہ عموماً عارضی ہوتا ہے۔

پیکا سنڈروم والے لوگ بہت سی عجیب و غریب چیزیں کھاتے ہیں، جیسے مٹی، چاک، صابن، بال وغیرہ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں