قطر ایئرویز نے بدھ تک بیروت کے لیے پروازیں معطل کر دیں

پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر بھی پابندی کا اعلان کیا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

قطر ایئرویز نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے بدھ تک بیروت کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں کیونکہ حالیہ بمباری میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ فریقین کے درمیان سرحد پار جھڑپوں کے تقریباً ایک سال کے دوران یہ مہلک ترین حملے ہیں۔

قطر کے قومی مسافر بردار نے ایک بیان میں کہا، "لبنان میں جاری صورتِ حال کے باعث قطر ایئرویز نے 25 ستمبر تک بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ایئرپورٹ کے لیے آنے جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔"

نیز کہا گیا، "ہمارے مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔"

لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ پیر کے روز لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 492 افراد ہلاک ہوئے جن میں 35 بچے بھی شامل تھے۔

مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے پیشِ نظر گذشتہ ہفتے قطر ایئرویز نے بیروت کی پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی کا اعلان کیا۔ ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر لگایا گیا جن میں دو دنوں میں 37 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

جرمنی کی لفتھانسا، ایئر فرانس اور امریکہ کی ڈیلٹا ایئر لائنز نے بھی حالیہ دنوں میں بیروت کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں جس سے اسرائیل اور ایران کے لیے کچھ مسافر بردار طیاروں کی خدمات بھی متأثر ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں