لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کا استعمال جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں حزب اللہ کے متعدد اہم کمانڈروں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک اسرائیلی فضائی حملے میں بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں حزب اللہ کے ایک رہ نما کوآج منگل کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے مسلسل دوسرے روزبھی حزب اللہ گروپ کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے علاقے پر بمباری جاری رکھی ہے۔
لبنانی ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ کے میزائل سسٹم کے سربراہ ابراہیم قبیسی ممکنہ طور پر مارے گئے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ الضاحیہ علاقے پر حملے کا ہدف حزب اللہ کے رہنما طلال حمیہ تھے۔
رائٹرز کے دو ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ نشانہ بننے والے رہ نما کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی اور نہ اس کے مارے جانے یا بچ جانے کی تصدیق ہوسکی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے "بیروت میں ایک ٹارگٹڈ حملہ کیا"۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ"قتل کا ہدف حزب اللہ کے میزائل سسٹم کا ایک سینئر کمانڈر ہے"۔
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے میں 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ تقریباً ایک سال قبل حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے غیر معمولی کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے۔
وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "آج بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ غوبیری پر اسرائیلی دشمن کے حملے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 6 افراد کی شہادت اور 15 افراد کےزخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے"۔
ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ "اسرائیلی حملے میں علاقے میں چھ منزلوں پر مشتمل ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ روز اسی علاقے میں حزب اللہ کے ایک سینیر رہ نما علی کرکی کو اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم ان کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ حزب اللہ کا دعوٰ ہے کہ کرکی محفوظ ہیں۔
منگل کی صبح سے مشرقی لبنان میں بعلبک- ہرمل، نبی شت، طلیہ اور شمسطار کے علاقوں پر اسرائیلی حملے کیے گئے۔ العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عوادی بقاع کے علاقوں، بعلبک اور ہرمل اضلاع کے دیہات پر بم بار کی گئی ہے۔
حزب اللہ کے میڈیا آفس نے منگل کو کہا ہے کہ اسرائیل مشرقی لبنان میں وادی بقاع کے علاقوں پر "انتہائی خطرناک" بارکوڈ والے کتابچے گرا رہا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس بار کوڈ کو فون سے اسکین کرنے سے کسی بھی ڈیوائس سے "تمام معلومات واپس لے لی جائیں گی"۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
حزب اللہ کے میڈیا آفس نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ آیا ان پمفلٹس میں کوئی اور چیز شامل ہے۔
-
لبنان پر اسرائیلی زمینی حملے کی مخالفت کرتے ہیں : امریکی وزارت خارجہ
امریکی وزارت خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کے زمینی حملے کے لیے اپنی مخالفت کا اظہار ...
بين الاقوامى -
لبنان پر مہلک اسرائیلی حملے: وزیرِ اعظم میقاتی کی نیویارک روانگی
اسرائیل کا لبنان پر حالیہ خونزیز حملہ اس دورے کی اہم وجہ ہے
بين الاقوامى -
لبنان پر اسرائیلی حملوں سے شرقِ اوسط میں عدم استحکام کا خطرہ ہے: کریملن
"تباہی روکنے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ...
بين الاقوامى