مصرکے علاقے پورٹ سعید سے تعلق رکھنے والی ایک بیس سالہ لڑکی سلمیٰ کی شادی سے چند روز قبل موت نے ہر طرف رنج وغم کی لہر دوڑا دی۔
’پورٹ سعید کی دلہن‘ کے لقب سے مشہور ہونے والی سلمیٰ کی آئندہ جمعرات کو شادی تھی مگر اجل نے اسے مزید زندہ رہنے کی فرصت نہ دی۔
سوشل میڈیا پر سلمی کی ناگہانی موت کے چرچے ہیں اور ہرایک اس جوان موت پر صدمے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق دلہن سلمیٰ محسن الدیب ہفتے کے روز اچانک انتقال کر گئیں۔ انتقال کے وقت وہ اپنے خاندان کے ساتھ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔
اس کےاہل خانہ نے انکشاف کیا کہ سلمیٰ کوئی بیماری نہیں تھی۔ وہ نارمل حالت میں تھی۔ اپنی موت سے چند لمحے قبل خوشی سے ہنس رہی تھی۔ اس نے گھر والوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ اس کے بعد وہ اچانک پاؤں پھسلنے سے گر پڑیں۔ انہیں نجی ہسپتال لےجایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ "سلمیٰ" نے حال ہی میں اپنے اپارٹمنٹ اور جہیز کی تیاری مکمل کی تھی۔ اس کے دولہا نے شادی کا ہال بھی بک کروالیا تھا۔
سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس پر "سلمیٰ" کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پورٹ سعید میں کچھ صارفین نے اسے "جنت کی دلہن" قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ مصری نوجوانوں میں حالیہ دنوں میں اچانک موت کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
-
سعودی عرب میں 64 فیصد شہریوں کی بیرون ملک لوگوں سے شادیوں کے کیا اسباب ہیں؟
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار سوشل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ نے ایک حالیہ تحقیق کا انکشاف ...
ایڈیٹر کی پسند -
کتاب میلہ ثقافت کے حقیقی تصور کوفروغ دیتا ہے: سعودی وزیر اطلاعات
سعودی عرب کے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ریاض انٹرنیشنل بک فیئر 2024 کے موقعے پر ...
مشرق وسطی -
قلم کے میدان سے فلم کی دنیا میں آنے والی سعودی مصنفہ مریم کو کیا مشکلات پیش آئیں؟
سعودی عرب کی لکھاری مریم عبدالرحمٰن بچپن سے ہی اپنی ماں کی کہانیوں سے متاثر ہو کر ...
مشرق وسطی