سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' نے رپورٹ کیا ہے کہ شاہ سلمان ریلیف فنڈ نے شام، غزہ، لبنان اور یمن کے شہریوں میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
شام کے شہر ادلب میں 914 خاندانوں کو خوراک اور حفظان صحت سے متعلق کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ جبکہ غزہ کے فلسطینیوں کو 500 فوڈ پارسلز دیے گئے ہیں۔ 500 کی تعداد میں تقسیم کیے گئے یہ فوڈ پارسلز 3500 افراد کے لیے ہیں۔
دوسری جانب لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں شاپنگ واؤچرز تقسیم کیے گئے ہیں۔ 2024 میں موسم سرما کے کپڑوں سے متعلق تیسرے پیکج کے طور پر 650 واؤچرز دیے گئے ہیں۔ یہ واؤچرز یتیم بچوں اور شامی پناہ گزینوں کو دیے گئے ہیں۔
شاہ سلمان ریلیف فنڈ کی طرف سے یمن میں حضرموت گورنری میں 800 موسم سرما سے متعلق کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ جس سے 4800 یمنی شہری فائدہ اٹھائیں گے۔