اسرائیلی حکام کے لیے عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر فرانس کا ردِ عمل سامنے آگیا

فرانس عدالت کے آزادانہ کام سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتا ہے: ترجمان وزارتِ خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانس نے جمعہ کے روز عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے فیصلے پر اپنا نرم ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس نے اس فیصلے کا نوٹس لیا جو کوئی باقاعدہ فیصلہ نہیں بلکہ ایک الزام کی محض رسمی شکل ہے۔

فرانسیسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کرسٹوف لیموئن نے ایک بیان میں کہا، "فرانس نے اس فیصلے کا نوٹس لیا ہے۔ اساسِ روم سے مطابقت کے ساتھ عالمی عدالت انصاف کی حمایت کے لیے اپنی دیرینہ وفاداری نبھاتے ہوئے یہ عدالت کے آزادانہ کام سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔"

لیموئن نے جمعرات کو کہا تھا کہ فرانس کا ردِ عمل اساس ِروم کے اصولوں کے مطابق ہو گا لیکن انہوں نے یہ کہنے سے انکار کر دیا کہ آیا پیرس اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کو فرانس آنے کی صورت میں گرفتار کرے گا یا نہیں۔ انہوں نے اس معاملے کو قانونی طور پر پیچیدہ قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں